Book Name:Hazrat e Aisha ki Shan e ilmi
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یاد رہے!قرآن وحدیث میں علم حاصل کرنے کے جتنے بھی فضائل بیان ہوئے ہیں،اس سے مُراد ’’علمِ دِین‘‘ہے،علمِ دین کے حُصُول کے مُتَعَدِّد ذرائع ہیں،ہم ان میں کسی بھی ذریعے سے علمِ دین حاصل کرسکتے ہیں:(1)درسِ نظامی (عالم کورس ) کیلئے جامعۃُ المدینہ میں داخلہ لے کر باقاعدہ طور پر علمِ دین حاصل کیجئے،(2)علمائے اہلسنت کی صُحْبَت میں رہ کرعلمِ دین سیکھ لیجئے،(3)اعلیٰ حضرت،اِمام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ،امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارقادری رضویدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اوردعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی کتب و رسائل کا مُطالعہ فرماتے رہئے،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّمعلومات کا ذخیرہ ہاتھ آئے گا، (4)مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ہمراہ سنتوں بھرے سفر کو اپنا معمول بنالیجئے،(5)سنتوں بھرے اجتماعات اور درس و بیان میں پابندی کے ساتھ شرکت کی سعادت حاصل کیجئے،(6)مدنی چینل کے دینی معلومات سے بھرپور سلسلے دیکھنے کی عادت بنائیے، (7)دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول میں وقتاً فوقتاً ہونے والے مختلف کورسز(مثلاً63روزہ مدنی تربیتی کورس،41روزہ مدنی انعامات ومدنی قافلہ کورس،12روزہ مدنی کورس،فیضانِ قرآن و حدیث کورس وغیرہ) کرنے کی سعادت حاصل کیجئے، (8)دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net کاوِزٹ کیجئے،اس ویب سائٹ پر موجودعلمِ دین سے مالامال سینکڑوں کتب و رسائل اورسُنّتوں بھرے بیانات و مدنی مذاکرے فیضانِ علم بکھیر رہے ہوں گے(9)شیخِ طریقت ،امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ہفتہ وار مدنی مذاکروں میں اوّل تا آخر پابندی سے شرکت کا معمول بنالیجئے۔ان میں سے جتنے زیادہ ذرائع اپنائيں گے،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُسی قَدَر ہمارے علمِ دِین میں اِضافہ ہوتا چلا جائے گا۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّتبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مُلک و بیرونِ مُلک میں کثیر جامعات بنام ”جامعۃُ المدینہ“قائم ہیں، جن کے ذریعےبے شُمار اسلامی بھائیوں کو (حسب ِ ضرورت قیام وطعام کی سہولت کے ساتھ)درس ِ نظامی یعنی عالِم کورس اور اسلامی بہنوں کو عالِمہ