Kasrat e Tilawat Karnay Walon kay Waqiyat

Book Name:Kasrat e Tilawat Karnay Walon kay Waqiyat

کیلئے ایک وقت مخصوص  کرلینا چاہیے  اس کا یہ فائدہ ہوگاکہ ہم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے حقوق  بھی  بآسانی  اداکرسکیں گے اور بندوں کے حقوق میں بھی کوتاہی نہیں ہوگی۔بلکہ اگر حُقُوقُ الْعِبادتلف نہ ہوتے ہوں تو نوافل کی کثرت ،قرآنِ کریم کی تلاوت اور نفل روزوں کی  عادت  بھی بنانی چاہیےکہ اس کی بڑی برکتیں ہیں ۔

شیخِ طریقت، اَمِیْرِ اَہْلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  ترغیب کیلئے روزوں کے  دُنیوی و اُخرَوِی فَوائِد بتاتے  ہوئے اِرْشاد فرماتے ہیں: فرض روزوں کے عِلاوہ نَفْل روزوں کی بھی عادت بنانی چاہیے کہ اس میں بے شُمار دینی و دُنیوی فوائد ہیں اور ثواب تواِتناہے کہ جی چاہتا ہے، بس روزے رکھتے ہی چلے جائیں۔مزید دِینی فوائد میں ایمان کی حفاظت ، جہنَّم سے نَجات اورجَنَّت  کا حُصُول شامل ہیں اور جہاں تک دُنیَوی فوائد کاتَعَلُّق ہے توروزہ میں دن کے اندر کھانے پینے میں صَرْف ہونے والے وَقْت اور اَخراجات کی بچت، پیٹ کی اِصلاح اور بَہُت سارے اَمراض سے حِفاظَت کا سامان ہےاور تمام فوائِد کی اَصْل یہ ہے کہ اِس سےاللہ عَزَّ  وَجَلَّ راضی ہوتا ہے۔ (فیضانِ رَمَضان،ص۱۳۳۳)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ شوالُ المکرم میں چھ(6)نفل روزے  رکھے جاتے ہیں،جنہیں شش عیدکے روزے بھی کہاجاتاہے،احادیثِ مُبارکہ میں ان روزوں کے بڑے فضائل بیان ہوئے ہیں۔آئیے ترغیب کیلئے شش روزوں کی فضیلت پر مشتمل تین(3) فرامینِ مصطفے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنتے ہیں ۔

1.     ''جس نے رَمَضان کے روزے رکھے پھر چھ (6)دن شَوّال میں رکھے تو گناہوں سے ایسے نکل گیا جیسے آج ہی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے۔'' (مجمع الزوائد ج۳ ص۴۲۵حدیث۵۱۰۲)

2.   ''جس نے رَمَضان کے روزے رکھے پھران کے بعدچھ(6)، شَوّال میں رکھے۔ توایسا ہے جیسے دَہر کا (یعنی عمر بھرکیلئے )روزہ رکھا۔''       (صحیح مسلِم ص۵۹۲حدیث۱۱۶۴)

3.   ''جس نے عیدُالْفِطر کے بعد(شَوّال میں)چھ(6)روزے رکھ لئے تو اُس نے پورے سال کے