Kasrat e Tilawat Karnay Walon kay Waqiyat

Book Name:Kasrat e Tilawat Karnay Walon kay Waqiyat

دُرُست مخارج کے ساتھ تلاوت کا اہتمام کریں گے ۔ہمارے مُعاشرے میں لوگ جدید دُنیوی تعلیم حاصل کرنے،انگلش لینگویج ،کمپیوٹر اور مختلف کورسز کیلئے تو ان سے متعلق اِداروں میں بھاری فیسیں جمع کرواتے  ہیں مگر دُرست تلفظ کے ساتھ  فِیْ سَبِیْلِ اللہقرآنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے وقت نہیں نکالتے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّدعوتِ اسلامی کے تحت تعلیمِ قرآن کو عام کرنے کیلئے  ذیلی  حلقے کے 12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام مدرسۃ المدینہ (بالغان ) بھی ہے ۔مدرسۃ المدینہ بالغان کیا ہوتا ہے،اس میں داخلہ کیسے لیا جاتا ہے؟فِیس کتنی ہوتی ہے؟پڑھنا کتنی دیر ہوتا ہے؟آئیے اس کے بارے میں بھی سُنتے ہیں۔

مختلف مقامات اورمَساجِد وغیرہ میں عُمُوماًبعدنمازِ عشاء کم وبیش63منٹ کیلئے ہزارہا مدرسۃُالمدینہ (بالغان )کی ترکیب ہوتی ہے،جن میں بڑی عمر کے(یعنی بالغ) اسلامی بھائی صحیح مَخارِج سے حروف کی دُرُست ادائیگی کے ساتھ قراٰنِ کریم سیکھتے اور دعائیں یاد کرتے ،نمازیں وغیرہ درست کرتے اورسُنّتوں کی تعلیم مُفت حاصِل کرتے ہیں۔مدرسۃ المدینہ بالغان میں کوئی داخلہ فارم جمع نہیں کروانا ہوتا،نہ ہی اس کی کوئی فِیس ہوتی ہے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ! قرآنِ پاک کی تعلیم فی سبیل اللہ دی جاتی ہے،مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے والے خوش نصیب عاشقانِ رسول تعلیمِ قرآن حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف مدنی کاموں میں بھی شامل ہونے کی سعادت حاصل کرتے ہیں مثلاًہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت،مدنی قافلے میں سفروغیرہ۔دُنیا کے مختلف مُمالِک میں اکثر گھروں کے اندرتقریباًَروزانہ ہزاروں مدارِس بنام مدرَسۃُالمدینہ (بالِغات)بھی لگائے جاتے ہیں، جن میں اسلامی بہنیں قراٰن ِ کریم ،نَماز اورسُنّتوں کی مُفت تعلیم پاتیں اور دُعائیں یاد کرتی ہیں۔

عطا ہو شوق مَوْلیٰ مدرَسے میں آنے جانے کا

خدایا ذوق دے قرآن پڑھنے اور پڑھانے کا