Kasrat e Tilawat Karnay Walon kay Waqiyat

Book Name:Kasrat e Tilawat Karnay Walon kay Waqiyat

شخص ہے جو آج کی رات دو (2)رکعت پڑھے اور ایک رکعت میں کامل قرآن شریف پڑھے ۔ حاضرىن مىں سے کسى کو ہمت نہ ہوئى۔ شیخ بہاءُ الدِّین زکریا  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہخُودکھڑے ہُو ئے اوردو(2) رکعت  نماز شروع کردی ۔ پہلى رکعت مىں پورا قرآنِ کریم اور چار (4)پارے مَزِید تِلاوت فرمائےاور دُوسرى رکعت مىں سورہ ٔاخلاص پڑھى اور نمازمکمل کر لی ۔(فوائد الفواد مترجم،ص۶۲)حضرت شیخ بہاءُ الدِّین زکریا رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کامعمول تھا کہ تہجد کى نماز کے بعدقرآنِ پاک  کا آغاز فرماتے اور نمازِفجر سے پہلے مکمل فرمالیتے۔ (شان اولیاءالمعروف ہفتاد اولیاء،ص۲۵۲ملخصا)اسی طرح حضرت سیِّدُنا حسن کرابیسی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: ''میں نے کئی بار حضرت سیِّدُنا امام شافعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی مَعِیَّت(ساتھ) میں رات گُزاری۔میں نے دیکھا کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہایک تہائی رات نمازپڑھتے اورکبھی پچاس (50) آیات سے زیادہ تلاوت نہ کرتے، اگر کبھی زیادہ پڑھتے تو بھی سو (100) آیات تک پہنچتے۔جب کسی آیتِ رحمت کی تلاوت کرتے تو بارگاہِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ میں اپنے لئے اور تمام مؤمنین کے لئے اطاعت پرقائم رہنے کی دعا کرتے اورجب آیتِ عذاب پڑھتے تو اس سے پناہ طلب کرتے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ سے اپنے لئے اورتمام اہلِ ایمان کے لئے نجات کی دعا کرتے ۔'' (تاریخ بغداد، الرقم۴۵۴، محمد بن ادریس الشافعی، ج۲، ص۶۱)

حضرت ىحىىٰ بن سعىدقطانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ  بھی عاشقِ قرآن تھے آپ کا معمول تھا  کہ آپ  مغرب اورعشاءکے درمىان ایکقرآنِ کریم ختم کرتے تھے۔ىحىىٰ بن مَعِىن رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہىں کہ حضرت ىحىى قطان نے بىس(20)سال قىام فرماىا، ہر رات مىں اىک قرآن ختم فرماتے تھے۔ چالىس (40)سال تک زوال کے وقت مسجد مىں حاضر ہونا ترک نہىں کىا اورکبھى بھى آپ کو جماعت سے غىر حاضر نہىں پاىا گىا،على بن عبداللہ کہتے ہىں کہ ہم حضرت ىحىى بن سعىدرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کے پاس حاضر تھے ، آپ نے اىک شخص سےفرماىا کہ قرآن سناؤ،اُس نے سُوْرَةُ الدُّخَان پڑھنا شُروع کى، جب اس آىت پر پہنچا،