Qaboliyat e Dua Kay Waqiyat

Book Name:Qaboliyat e Dua Kay Waqiyat

وہ امیرالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا امیر معاویہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے غلام حاصل کرسکتے ہیں،اوراگر تمہیں غلام مل گیاتواس طرح تمہاری زندگی پُرسُکون ہو جائے گی۔ کچھ نظر نہ آنے کی بنا ء پر اس نے گھر والوں سے کہا: تم نے چراغ کیوں بجھادیئے ؟ گھر والوں نے کہا:چراغ توجل رہے ہیں، شاید! تمہاری آنکھیں بے کار ہوچکی ہیں،اب وہ عورت بہت پریشان ہوئی اور جب اسے معلوم ہواکہ یہ حضرت سَیِّدُنا ابو مُسلم خولانیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی دُعا کا اثر ہے تو وہ اپنی حرکت پربہت شرمندہ ہوئی اور آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے معافی چاہی اور زار وقطار رونے لگی ،اور عرض کرنے لگی: مجھے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رضا کی خاطر معاف فرما دیں اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں دُعا فرمائیں کہ میری بِینائی لوٹ آئے،آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو اس پر تر س آنے لگا اور آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہنےاللہعَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں دُعا کے لئے ہاتھ اُٹھادیئےاور اس کی بِینائی کے لئے دُعا کی آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہابھی دُعا سے فارغ بھی نہ ہوئے تھے کہ اس عورت کی آنکھیں روشن ہوگئیں اور وہ بالکل ٹھیک ہوگئی ۔([1])

نگاہِ ولی میں وہ تاثِیر دیکھی            بدلتی ہزاروں کی تقدیر دیکھی

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

     میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سناآپ نے کہاللہوالوں کی دُعائیں کیسا اثر رکھتی ہیں کہ اِدھراُن نیک بندوں کے منہ سے دُعا نکلتی ہے اُدھراللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی بارگاہ میں مقبول ہو جاتی ہے،ان کی دُعاؤں سے مصیبتیں ٹلتی ہیں،غم دُور ہوتے ہیں،تقویٰ و پرہیزگاری اور جذبۂ عبادت نصیب ہوتا ہے۔لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ نہ صرف نیک لوگوں کی دُعائیں حاصل کریں ،بلکہ اُن کے نقشِ قدم پر چلنے کی بھی کوشش کریں اس کے ساتھ ساتھ بُرے لوگوں کی صحبت سے بچتے ہوئے اچھے اور نیک لوگوں کی صحبت اختیار کریں ۔


 

 



[1] عیونُ الحکایات،  ۱/۹۰