Book Name:Qaboliyat e Dua Kay Waqiyat
ہے۔([1])نَماز کی صِحّت کا مسئلہ ہو یا روزہ کی دُرُسْتی کا، ان کے اَحْکام علمِ تَوْقیت کے مَرہُون ہیں، اوقاتِ صَوم و صلوٰۃ کی مَعْرِفت درکار ہو یا صحیح سَمت ِ قِبلہ کا تَـعَـیُّن اِس عِلْم کے بغیر ممکن نہیں، اگرچہ مسجد کی عمارت سے سَمتِ قبلہ معلوم تو ہو سکتی ہے مگر قبلہ رُو مسجد تَعْمِیْر کرنے کے لئے تو اِس فَنّ کا جاننا پھر بھی اہم ہے ،لہٰذا اِس علم کی اَہَمیَّت و اِفَادِیت کے پیشِ نظر تبلیغِ قرآن و سُنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت باقاعدہ ایک شعبہ قائم ہے، جس کا کام علمِ توقیت کے ذریعے مختلف مقامات کے اَوقاتِ صَوم و صلوٰۃ کے دُرُست نقشہ جات تیّار کرنے کے ساتھ ساتھ اس علم کو عام کرنا بھی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّمجلسِ تَوْقیت نے اب تک نہ صرف علمِ تَوْقیت کے اُصُول و قوانین کے مُطابق بے شُمار شہروں کے اَوْقاتُ الصَّلٰوةکے نقشہ جات تیّار کئے ہیں بلکہ اس سلسلے میں مزید ایک قدم بڑھاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مایہ ناز مجلس آئی ٹی کے تعاوُن سے ایک ایسا سافٹ وئیر بنام ’’اَوقاتُ الصَّلٰوة ‘‘بھی مُتَعَارَف کروایا ہے جوکمپیوٹر اور موبائل وغیرہ پرنمازوں کے دُرُسْت وقْت کی نشاندہی میں بے حد مُفید ہے۔ چُنانچہ کمپیوٹر سافٹ وئیرکے ذریعے دُنیا بھر کے تقریباً 27لاکھ مقامات جبکہ موبائل ایپلی کیشن(Mobile Application) کے ذریعے تقریباً 10ہزار مقامات کے لئے درست اَوقاتِ نماز و سمتِ قبلہ بھی معلوم کئے جاسکتے ہیں۔
نِظامُ الاَوْقات سے مُتَعَلِّق کسی بھی قسم کا مسئلہ یا تجویز ہو تو مجلس کے اراکین و ذِمّہ داران سے عالمی مدنی مرکز کے فون نمبرز پر یا اس ای میل ایڈریس (prayer@dawateislami.net )کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں،مکتب کے مَخْصُوص اَوقات میں تَوْقیت مکتب میں بالمشافہ رہنمائی بھی لی جا سکتی ہے۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ میں جہاں میں اے دعوتِ اسلامی تری دُھوم مَچی ہو