Book Name:Allah Walon Kay Ikhtiyarat
کرنے کی کوشش کریں ، بدنگاہی سے بچنے کیلئے آنکھوں کا قُفلِ مدینہ لگائیں اور زبان کو فُضُول اور بیہودہ گفتگو،جُھوٹ ،غیبت ،چُغلی اور دیگرآفتوں سے بچانے کیلئے زبان کا قُفلِ مدینہ لگائیں ۔اس کی عادت بنانے اوراس پر اِسْتقامت پانے کے لیے دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں سَفر کو اپنا مَعمُول بنا لیجئے اور مدنی انعامات کا رسالہ پُر کر کے ہر مدنی ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے ذمہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنالیجئے۔ اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ دنیا و آخرت کی ڈھیروں بھلائیاں ہاتھ آئیں گی۔نیت کا اظہار کرتے ہوئے زور سے اِظہارکیجئےکہ ،
آج سے اپنی آنکھوں کو حرام سے بچائیں گے ،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ۔۔۔جُھوٹ ،غیبت چغلی اور بے ہودہ باتوں سے زبان کی حفاظت کریں گے،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ ۔۔۔اپنی اصلاح کی کوشش کیلئے مدنی انعامات پر عمل کریں گے، اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ۔۔۔ساری دُنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کیلئے مدنی قافلوں میں سفر بھی کریں گے ، اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ۔۔۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں اپنی نیّتوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے عمل کی توفیق عطافرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
عمل کا ہو جذْبہ عطا یا اِلٰہی میں نیچی نگاہیں رکھوں کاش! اکثر |
گُناہوں سے مجھ کو بچا یا اِلٰہی عطا کر دے شرم و حیا یا اِلٰہی |
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اجازت کے بِغیر کوئی ایک ذرّہ بھی نہیں دے سکتا،اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب بندے اسی کے یعنی اللہ تعالیٰ کے دئیے ہوئے اختیارات سےتَصرُّف فرماتے ہیں ،اگر کوئی مُحتاج ان کی بارگاہ میں ہاتھ پھیلائے توحاجت رَوائی فرماتے ہیں ،مُصیبت زَدہ کی مُشکل کُشائی فرماتے ہیں،بیماروں کو شفایابی عطاکرتےہیں یہی نہیں بلکہ اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہ ُتَعَالٰی تو اللہعَزَّ وَجَلَّ کی دی ہوئی طاقت سے مُردوں کوبھی زندہ فرمادیتے ہیں ،جيسا كہ