Book Name:Allah Walon Kay Ikhtiyarat
بِاِذْنِ اللّٰهِۚ- |
دیتا ہوں مادر زاد(پیدائشی ) اندھے اورسپید(سفید) داغ والے کواور میں مُردے جِلاتا(زندہ کرتا) ہوں اللہ کے حکم سے |
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے! حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ رُوْحُ اللہ علٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام صاف صاف اعلان فرما رہے ہیں کہ میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بخشی ہوئی قُدرت کے ذریعے مٹی سے پرندہ بناکر اُس میں رُوح پُھونکتاہوں ، مادر زاد اندھوں کوبِینائی اور کوڑھیوں کو شِفا دیتا ہوں، حتّٰی کہ مُردوں کو بھی زندہ کر دیا کرتا ہوں۔ فیضانِ انبیاءِ کرام سے اولیاءِ عظام کو بھی اختیارات دیئے جاتے ہیں اور وہ بھی ایسے کام سَراَنْجام دیتے ہیں کہ ہماری عقلیں دَنگ رہ جاتی ہیں ۔جیساکہ
حضرت سَیِّدُنا سلیمان عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے وزیرحضرت آصف بن برخیا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے عطاکردہ اِخْتیار کو استعمال کرتے ہوئے پلک جھپکنے سے پہلے پہلے ملکِ یمن سے تختِ بلقیس کو حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام کی بارگاہ میں پیش کردیا، جسے قرآنِ پاک نے ان الفاظ میں بیان کیا ہے :چنانچہ پارہ 19 سُوْرَۃُ النَّمْل آیت نمبر 40 میں ارشاد ہوتاہے :
اَنَا اٰتِیْكَ بِهٖ قَبْلَ اَنْ یَّرْتَدَّ اِلَیْكَ طَرْفُكَؕ- |
|
تَرْجَمَۂ کنز الایمان :میں اسے حضور میں حاضر کردوں گا ایک پَل مارنے سے پہلے |
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سُنا آپ نے کہ ایک وَلیُّ اللہ نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی عطاکردہ قُوّت سے اَسّی(80) گز لمبا اور چالیس(40) گز چوڑا جواہرات سے مُزَیَّن تخت انتہائی کم وقت میں ملکِ یمن سے حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام کے دربارمیں پیش کردیا۔صدرُالشَّریعہ مُفتی امجدعلی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہ ُتَعَالٰی کو اللہعَزَّ وَجَلَّ نے بہت بڑی طاقت دی ہے، ان میں جو (اولیائے کرام کی قِسم) اصحابِ خدمت ہیں، اُن کو تصرّف کا اختیار دیا جاتا ہے، سیاہ، سفید کے مختار بنا دیے جاتے ہیں، یہ حضرات نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سچے نائب ہیں، ان کو اِختیارات وتَصَرُّفات