Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat

Book Name:Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat

کے قریب آکر یہ شِعْر پڑھے( جِن کا تَرجَمہ کُچھ یُوں ہے):(1)اے اللہ (عَزَّ  وَجَلَّ) کے نافرمان جوان! جانتا ہے نافرمانی کی سَزا کیا ہے؟،(2)نافرمانوں کے لئے پُر شور جَہَنَّم ہے اور حَشْر کے دن اللہ تعالٰی کی سَخت ناراضی ہے،(3)اگر تُو نارِ جَہَنَّم پر راضی ہے تو بے شک گُناہ کرتا رِہ ، وَرْنہ گُناہوں سے رُک جا،(4) تُونے اپنے گُناہوں کے بَدْلے اپنی جان کو رَہْن(یعنی گِروِی) رَکھ دیا ہے، اِس کو چُھڑانے کی کوشش کر۔

عُتْبَہ نے پھر چِیخ ماری اور بے ہوش ہوگیا، جب ہوش آیا تو کہنے لگا: اے شَیْخ! کیا مُجھ جیسے بَدْبَخت کی ربِِّ رَحِیم(عَزَّ  وَجَلَّ) تَوْبَہ قَبُول کرلے گا؟ آپ(رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ) نے کہا:دَرْگُزَرْ کرنے والا رَبّ(عَزَّ  وَجَلَّ) ظالِم بندے کی تَوْبَہ قَبُول فرمالیتا ہے،اُس وَقْت عُتْبَہ نے سَراُٹھا کر رَبّ عَزَّ  وَجَلَّ سے تین(3) دُعَائیں کیں :(1)اے اللہ(عَزَّ  وَجَلَّ)! اگر تُو نے میرے گُناہوں کو مُعَاف اور میری تَوْبَہ کو قَبُول کرلِیا ہے تو ایسے حافِظے اور عَقْل سے میری عِزَّت اَفزائی فرماکہ میں قرآنِ کریم اور عُلُومِ دِین میں سے جو کُچھ بھی سُنوں، اُسے کبھی فَراموش نہ کروں،(2)اے اللہ(عَزَّ  وَجَلَّ)!  مُجھے ایسی آواز عِنَایَت فرماکہ میری قِرَأت کو سُن کر سَخْت سے سَخْت دِل بھی موم ہوجائے،(3)اے اللہ(عَزَّ  وَجَلَّ)! مُجھے رِزْقِ حَلال عطا فرما اور ایسے طَریقے سے دے جس کا میں تَصَوُّر بھی نہ کرسَکُوں۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے عُتْبَہ کی تینوں دُعائیں قَبُول فرمالیں ، اُس کا حافِظَہ اور فَہْم و فِراسَت بڑھ گئی اور جب وہ قُرآن کی تِلاوت کرتا تو ہَر سُننے والا گُناہوں سے تائب ہوجاتا تھا اور اُس کے گھر میں ہر روز ایک پِیالہ شورْبے کا اور دو2روٹیاں (رِزْقِ حَلال سے)پہنچ جاتیں،کسی کو(بھی) مَعلُوم نہیں تھا کہ یہ کون رَکھ جاتا ہے اور عُتْبَہ غُلام کی ساری زِنْدَگی ایسا ہی ہوتا رہا۔(مکاشفۃ القلوب،ص۶۷بتغیر قلیل)

زَبان ِ وَلی میں وہ تاثِیر دیکھی

بَدَلْتی ہَزاروں کی تَقْدیر دیکھی