Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat

Book Name:Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat

میٹھی میٹھی اسلامی بہنوں!سُنا آپ نے کہ حضرت سَیِّدُنا حَسَن بَصْریرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کا اَندازِ تبلیغ بھی کتنا شاندار تھا اورآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کس قَدَر مُؤَثَّر اَنداز میں وَعْظ و نَصِیْحَت کے ذَرِیعے مَخلوقِ خُدا کی اِصْلاح کا عظیم فَرِیْضَہ سَراَنجام دیا کرتے تھے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنی نِگاہِ وِلایَت سےایک گُناہگار شَخْص  کے باطِن کوایسا چَمکادِیا کہاللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے اُسےبھی نہ صِرْف یہ کہ دَرَجَۂ وِلایَت سے سَرْفَراز فرمایا بلکہ وِصَال سے قَبْل عالیشان اِنعام و اِکرام سے بھی نَوازا،بَیان  کردَہ وَاقِعے میں بِالخُصُوص اُن مُبَلِّغِات کے لئے  مَدَنی پھول مَوْجُود  ہیں جو یہ کہتی ہیں کہ ہم نے بَیان  تو کِیا مگر سُننے والوں پر اَثَر اَنداز نہیں ہُوا،یہاں کی اِسلامی بہنیں بَہُت سَخْت دِل ہیں اِن کے دل پر بات اَثَر نہیں کرتی ہے وغیرہ۔یاد رکھئے!اِس قِسم کی بات وہ ہی کرسکتی ہے جو خُود کو قابِلِ اِصْلاح تَصَوُّر نہ کرتا ہو۔ اپنے آپ کو اِصْلاح شُدہ سمجھنا یقینا ًنادانی ہے۔شَیْخِ طَرِیْقَت،اَمِیْرِ اَہلسُنّت،بانیِ دَعوتِ اِسلامی حضرت علّامہ مَوْلانا ابُو بلال محّمد الیاس عطّارقادِرِی رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  فرماتے ہيں:” لوگوں پر (دَرْس و بَیان  کا) اَثَر نہ ہو تو اُن کو سَخْت دل سمجھنے یا کہنے کی بجائے اپنے اِخْلاص کی کمی تَصَوُّر کرکے اِسْتِغْفَار کریں۔“ہمارا کام فَقَط دوسری اِسلامی بہنوں تک اچّھےاَنداز میں اِنْفِرادی کوشِش کر کے نیکی کی دَعْوَت پہنچا دینا ہے ، اُن کو عَمَل کی تَوْفِیْق دینے والی ذات تو ربِّ کائنات عَزَّ  وَجَلَّ کی ہے۔ لہٰذا اپنی کوشِش کاکوئی نتیجہ نہ نکلنے پر ہرگز دِل چھوٹا نہ کریں بلکہ اِسے اپنے اِخْلاص کی کمی تَصَوُّر کرتے ہوئے رِضائے اِلٰہی کے لئے اِنْفِرادی کوشِش کا سِلْسِلہ جاری رکھئے اور اللہ تعالٰی سے دُعا کرتی رہئے ۔اِس کے ساتھ ساتھ غَوْر کیجئے کہ مایُوسی کا شِکار ہو کر کہیں ہم شَیْطان کے وار کو کامیاب تو نہیں بَنا رہے ؟نیز کِیا کبھی دُنیاوِی فَوائد کے حُصُول کیلئے کی جانے والی کوشِش کے ناکام ہونے پر ہم نے اُسے بھی مُکَمَّل طور پر تَرْک کیا ؟ اگر جواب نَفِی میں ہو تو خُود کو سنبھالئے اور مایُوسی سے دامَن چُھڑا کر اِنْفِرادی کوشِش کا سِلْسِلہ پھر سے شُروع کر دیجئے۔اے کاش!ہم سب کا ایسا ہی ذِہْن بن جائے اور ہم عِشْق ِرَسُول میں ڈُوب کر خَوْفِ خُدا وَندی سے لَرَزتے