Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat

Book Name:Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat

سمجھانے کیلئے ہے، وَرْنہ حقیقت یہی ہے کہ ہمیشہ باقی رہنے والی آخِرَت کا ایک ذَرّہ بھی دُنیا اور اِس جیسی جِتنی دُنیائیں تَصَوُّر کی جاسکیں اُن سب سے بِہْتَر ہے۔(شرح نووی،فضائل علی بن ابی طالب،الجزء ۱۵،۸ /۱۷۸ملخصاً)

(2)جو نیکی کی راہ دِکھلائے تو اُس کے لئے  نیکی کرنے والے کی طرح ثَوَاب ہے۔(مسلم،کتاب الامارۃ، باب فضل اعانۃ الغازی…الخ،ص۱۰۵۰،حدیث: ۱۸۹۳) مُفَسِّرِِشَہِیْر،حکیمُ الاُمَّت مُفْتِی اَحمد یارخان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:(یعنی)نیکی کرنے والا، کرانے والا، بَتانے والا(اور) مَشْوَرَہ دینے والا سب ثَوَاب کے مُسْتَحِق(یعنی حَقْدَار) ہیں۔(مرآۃالمناجیح، ۱/۱۹۴)

(3)جس نے ہِدَایَت وبَھلائی کی دَعْوَت دی تواُسے اِس بھلائی کی پَیْرَوِی کرنے والوں کے برابر ثَوَاب مِلے گا(اور)اُن کے اَجَرْ میں کوئی کَمی واقِع نہ ہوگی اورجس نے گُمراہی کی دَعْوَت دی اُسے اُس گُمراہی کی پَیْرَوِی کرنے والوں کے برابر گُناہ ہوگا (اور)اُن کے گُناہوں  میں کوئی کَمی نہ ہوگی۔(مسلم،کتاب العلم، باب من سن حسنۃالخ ،ص۱۴۳۸،حدیث:۲۶۷۴)مُفَسِّرِ شَہِیْر،حکیمُ الاُمَّت مُفْتی اَحْمدیارخانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: اگر کسی کی تبلیغ سے ایک لاکھ(000،100)نَمازی بَنیں تو اُس مُبَلِّغ کو ہَر وَقْت ایک لاکھ (000،100)نَمازوں کا ثَوَاب(عَطا) ہوگا اور اُن نَمازیوں کو اپنی اپنی نَمازوں کا ثَوَاب،اِس سے مَعْلُوم ہُوا کہ حُضُور(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کا ثَوَاب مَخْلُوْق کے اَندازے سے وَرَاء(یعنی دُور) ہے۔ربّ (عَزَّ وَجَلَّ)فرماتا ہے: وَ اِنَّ لَكَ لَاَجْرًا غَیْرَ مَمْنُوْنٍۚ(۳) (پ۲۹،القلم:۳) (ترجَمۂ کنز ُالایمان:اورضَرُور تُمہارے لئے بے اِنْتِہا ثَوَاب ہے)ایسے ہی وہ مُصَنِّفِیْن جِن کی کِتابوں سے لوگ ہِدایَت پارہے ہیں قِیامت تک لاکھوں کا ثَوَاب اُنہیں پہنچتا  رہے گا ۔(مرآۃ المناجیح،۱/۱۶۰)

اِس طرح پھیلے نیکی کی دَعْوَت کہ نیک ہو

ہَر ایک چھوٹا اور بَڑا یا ربِّ مُصْطَفٰے