Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat

Book Name:Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat

والا بن جائے۔ہر نئے اِسلامی بھائی سے بھی رابِطے کا یِہی اَنداز ہونا چاہئے، عارِضی طور پر ہاتھ مِلا کر، صِرْف رَسْمِی گفتگو کر لینے کو کافی نہ سمجھاجائے۔خبردار!کسی”شَخْصِیَّت‘‘سے اپنے ذَاتی کام نہ نِکلوائے، نوکَری یا کاروبار یا قَرْض وغیرہ کی ترکیب نہ بنائے،بلکہ اِجتِماع کی حاضِری اور مَدَنی قافِلے میں سفر کیلئے اِنفِرادی کوشِش کرے۔

میں نیکی کی دَعْوَت کی دُھومیں مَچاؤں

بَدِی  سے  بَچُوں  اور  سب  کو  بَچاؤں

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یاد رکھئے!بِگڑے ہُوئے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشِش کرنا،یعنی نیکی کی دعوت دینا، کوئی نیا یا مَعْمُولی کام نہیں بلکہ یہ وہ عَظِیْمُ الشَّان کام ہے کہ جسے اَنْبِیائے کِرام  عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے بہت اچھے طریقے سے سَرْاَنجام دیا ،پھر جب نُـبُوّت  کادروازہ بندہوا تو مَدَنی آقا،حبیبِ کبریا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے جانِثار صَحابَہعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  اور بُزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کو یہ عظیم فَرِیْضَہ سونپا گیا،اُمَّت کی اِصْلاح کے  مَدَنی جَذبے سے سَرْشار اِن حضرات نے جب لوگوں کو نیکی کی دَعْوَت دینے کا  مَدَنی کام شُروع کیا تو پُھولوں کی پَتِّیوں یاہاروں کے ساتھ اِن کا اِسْتِقْبال نہیں کِیا گیا بلکہ اِس اِحْسَان کے بَدْلے میں اُن پرظُلْم  وسِتَم  کے پہاڑ توڑے گئے،قَیْد و بَنْد کی اَذِیَّتیں دی گئیں،جِسْم کی کھالیں تک کھینچ لی گئیں،گَرْم ریت پرگھسیٹا گیا،تِیر وتَلوار اور نیزوں سے جِسموں کو چَھلْنی کِیا گیا، حتّٰی کہ اِس راہ میں اُن حضرات نے اپنی جانوں کی بھی پَروا نہ کی اور کئی ہستیوں نے تو جامِ شَہادت بھی نوش کیا اَلْغَرَض جس عَظِیْمُ الشَّان انداز میں اُن اللہ والوں نے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کا فَرِیْضَہ سَراَنجام دیا،وہ اپنی مِثال آپ ہے۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جبکہ آج حالات اِس کے بَرْعَکْسْ ہیں کہ آج تو لوگ مُبَلِّغِیْن کا نِہایَت