Book Name:Halal Kay Fazail or Haram ki Waeedain
مسلسل اِنفِرادی کوشِش کی بَرَکت سے عَلاقے کے مدرَسۃُ المدینہ(بالِغان)میں جانے کی ترکیب بنی اور اس طرح عاشقانِ رسول کی صُحبت ملی اور میں تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوکر مَدَنی کاموں میں مصروف ہوگیا۔
گنہگارو آؤ، سِیَہ کارو آؤ گُناہوں کو دیگا چُھڑا مَدَنی ماحول
(وسائلِ بخشش مرمم،ص۶۴۸)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نے سنا کہ گناہوں کی تاریک وادیوں میں گم اسلامی بھائی مدرسۃ المدینہ (بالغان) کی برکت سے دوسروں کو نیکی کی دعوت دینے والے بن گئے۔ یقیناً مدرسۃ المدینہ (بالغان) میں شرکت کی بڑی برکتیں ہیں۔اس لیےآپ خود بھی اس میں شرکت کیجیے اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی شرکت کی دعوت دیجئے، اگر آپ اپنی کاروباری مصروفیات کی وجہ سے مدرسۃ المدینہ(بالغان) میں شرکت نہیں کر پاتے تو اس کا بہترین حل یہ بھی ہے کہ جہاں آپ کام کرتے ہیں مثلاً آفس، دکان،فیکٹری، بازار، مارکیٹ یا کارخانے وغیرہ میں ہی مناسب وقت پر مدرسۃ المدینہ (بالغان) کی ترکیب کر لیجیے، جی ہاں! اپنے قریبی دعوتِ اسلامی کے کسی ذیلی حلقے یا مدنی تربیت گاہ سے رابطہ کیجیے، ان کی معاونت و رہنمائی سے اپنے ہی علاقے میں مدرسۃ المدینہ (بالغان) کی ترکیب بنا لیجیے، اس طرح جہاں آپ کو خود قرآنِ پاک سیکھنے اور نیک صحبتیں پانے کی برکتیں ملیں گی ،وہیں آپ کے تعاون سے کئی دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی یہ سعادتیں ملیں گی۔ اس لیے کوشش کیجیے اور کام کی جگہوں میں مدرسۃ المدینہ (بالغان) قائم کیجیے۔
یہی ہے آرزو تعلیمِ قرآں عام ہو جائے
تلاوت کرنا صبح و شام میرا کام ہو جائے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد