Book Name:Halal Kay Fazail or Haram ki Waeedain
مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدرسۃ المدینہ بالغان“
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!گھر والوں کی اصلاح اور ان کی مدنی تربیت کا گُر پانے اور گھر میں مدنی ماحول بنانے کے مقصد میں کامیابی پانے کے لئے دعوتِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور 12مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔12 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”مدرسۃ المدینہ بالغان“بھی ہے۔دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں روزانہ ہر ذیلی حلقے (مسجد،مارکیٹ،دفتر،بازاروغیرہ) میں بالغ اسلامی بھائیوں کو درست مخارج کے ساتھ کم وبیش63منٹ کے لیے فِی سَبِیْلِ اللہ قرآنِ کریم پڑھانے کا سلسلہ ہوتا ہے ،جسے مدرسۃ المدینہ بالغان کہتے ہیں۔ قرآنِ کریم کی تعلیم حاصل کرنے اور اس کی تلاوت کرنے کی برکتوں کے تو کیا کہنے کہ صاحبِ جُود و نوال،محبوبِ رَبِّ ذُوالجلال صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:قرآنِ پاک سیکھنا، اس کی کثرت سے تلاوت کرنا اور اس کے عجائبات میں غور و فکر کرنا اپنے اوپر لازم کرلو،اس کے ذریعہ تم جنت میں (بلند)درجات کو حاصل کرلو گے۔(کنزالعمال،کتاب الاذکار،الباب السادس فی تلاوۃ القرآن وفضائلہ،۱/ ۲۶۶،حدیث:۲۳۶۵)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مدرسۃُ المدینہ بالغان میں پڑھنے کی برکت سے اب تک کئی اسلامی بھائیوں نے دُرُست تلفُّظ کے ساتھ قرآنِ پاک پڑھنا سیکھ لیا ہے اوران کی زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہوگیاہے۔آئیے! ترغیب کے لئے ایک ایمان افروز مدنی بہار سنئے اور جُھومئے، چنانچہ
اِسی ماحول نے ادنٰی کو اعلٰی کردیا دیکھو
ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُبا ب ہے: میرے گناہ بَہُت زیادہ تھے۔جن میں مَعَاذَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ V.C.Rکی لِیڈ سپلائی کرنا،روزانہ دو بلکہ تین تین فلمیں دیکھنا،وِرائٹی پروگرامز میں راتیں کالی کرنا شامل ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ بابُ المدینہ کراچی کے عَلاقے نیا آباد کے ایک اسلامی بھائی کی