Tilawt e Quran Aur Musilman

Book Name:Tilawt e Quran Aur Musilman

ہے، تلاوتِ قرآن  کی برکت سے آس پاس رہنے والی مَخلوق کو قُدرت کے نَظارے بھی دِکھائی دیتےہیں،جیساکہ آپ نےسُناکہ ایک صحابیرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ تلاوت کرتےرہے اور ان کا گھوڑا فرشتوں کانَظارہ کرتارہا اوراُن صحابی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نےبھی ایک روشن چراغ کی صورت  میں فرشتوں کو ملاحظہ فرمایا۔یادرکھئے! قرآنِ کریم اللہ پاک کابہت ہی  مبارک اور با برکت کلام ہے،اس کا پڑھنا،پڑھانا،سُننا، سُنانا سب ثواب  کے کام ہیں، نہ صرف اس کی تلاوت کرنا کارِ ثواب ہے بلکہ اس کی زیارت کرنا بھی عبادت ہے جیسا کہ

حدیثِ پاک میں ہے:اَلنَّظْرُ فِی الْمُصْحَفِ عِبَادَۃٌ یعنی قرآنِ مجید کو دیکھنا عبادت ہے۔(شعب الایمان،باب فی بر الوالدین، ۶/۱۸۷، حدیث: ۷۸۶۰)یہی وجہ ہے کہ نبی پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے وقتاً فوقتاًاپنےصحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو قرآنِ پاک کی  تلاوت کرنے کی ترغیب اِ رشاد فرمائی اور بہت سی احادیثِ کریمہ میں اس کےفضائل بھی بیان فرمائے۔جولوگ  کثرت سے قرآنِ پاک پڑھتےہیں ان پر اِنعاماتِ خُداوندی کی کیسی چھماچھم بارشیں برستی ہیں،آئیے! اس بارے میں تین (3) احادیثِ کریمہ سُننےکی سعادت حاصل  کرتے ہیں ،چنانچہ

جنتی لباس پہنایا جائے گا

1    ارشادفرمایا:قِیامت کے دن قرآن پڑھنے والا آئے گا تو قرآن عرض کرے گا:یا ربّ کریم! اِسےحُلَّہ(یعنی جنّت کا لباس)پہنا ۔تو  اُسےکرامت کاحُلَّہ(یعنی بُزرگی کا جنَّتی لباس)پہنایا جائے گا۔پھر قرآن عرض کرے گا:یاربِّ کریم!اِس میں اضافہ فرما،تو اِسے کرامت کاتاج (Crown) پہنا یا جائے گا،پھر قرآن عرض  کرے گا:یا ربِّ کریم!اس سے راضی ہو جا۔تو اللہ پاک اس سے راضی ہو جائے گا۔پھر اس قرآن پڑھنےوالے سے کہاجائے گا:قرآن پڑھتا جا اور جنّت کے دَرَجات طے