Jahannam Say Bachany Waly Aamal

Book Name:Jahannam Say Bachany Waly Aamal

ور نہ مستحب۔(ایمان کی حفاظت، ۹)٭ آدمی کو کبھی اپنے اوپر یا اپنی اطاعت و اعمال پر بھروسہ نہ چاہئے ہر وقت خدا پر اعتماد کرے اور اسی سے بقائے ایمان کی دعا چاہے۔(ایمان کی حفاظت۔ص۲۱) ٭ایمان کی حفاظت کی فکر و کوشش ہر مسلمان کی انفرادی ذمہ داری ہے۔(ایمان کی حفاظت،ص۱)٭جو ایمان سے پھر کر یعنی مُرتَد ہو کر مریگا وہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دوزخ میں رہے گا۔(کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب،ص۲)٭ نیک اعمال پراستقامت کے علاوہ ایمان کی حفاظت کا ایک ذریعہ کسی پیرِ کامل سے بیعت ہوجانا بھی ہے۔ (تربیت اولاد ،ص۸۰)٭حج فرض ہونے کے باوُجُود جس نے کوتاہی کی اور بغیر حج ادا کئے مرگیا تو اس کا بُرا خاتِمہ ہونے کا شدید خطرہ ہے۔(برےخاتمے کے اسباب،ص۲۰)٭امام غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: بُرے خاتِمے سے اَمن چاہتے ہوتو اپنی ساری زندگی اللہ  پاک کی اطاعت میں بسر کرو اور ہر ہر گناہ سے بچو۔(احیاء العلوم،۴ /۲۱۹۔۲۲۱ مُلَخصاً دار صادر بیروت) (برےخاتمے کے اسباب،ص۳۰)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ 16(312صفحات)اور 120 صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“ اور امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دو رسالے ”101 مدنی پھول“ اور ”163 مدنی پھول “ھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔

شب قدرکی دعا

دعوت اسلامی کےہفتہ وارسنتّوں بھرےاجتماع کےمدنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق" شب قدرکی دعا "یادکروائی جائےگی۔دْعایہ ہے:

اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا  روایت فرماتی ہیں:میں نےاپنےسرتاج، صاحب معراج صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت بابرکت میں عرض کی:"یارسول اللہ ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اگرمجھےشب