Musibaton Pr Sabr ka Zehen kese Bane

Book Name:Musibaton Pr Sabr ka Zehen kese Bane

واسطی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:اللہ پاک کی نعمتوں کو یاد کرنے سے دل میں اس کی محبت پیدا ہوتی ہے۔(تاریخ مدینہ ابن عساکر،۳۶ /۳۳۴، حدیث: ۴۱۳۳)٭حضرت سَیِّدُنا عمر بن عبد العزیز رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:اللہ پاک کی نعمتوں کو شکر کے ذریعے محفوظ کرلو۔(حلیۃ الاولیا،۵/ ۳۷۴، حدیث: ۷۴۵۵)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ16 (312صفحات)اور 120 صَفْحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“اور امیرِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دو رسالے”101 مدنی پھول“اور”163 مدنی پھول “ھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔سُنّتوں کی تربیت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔

اگلے ہفتہ واراجتماع کے بیان کی جھلکیاں

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئندہ ہفتہ واراِجتماعکے بیان”مقامِ صحابہ و اَہلِ بیت“ میں ہم صحابَۂ کرام اور اہلِ بیتِ اَطہار عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے مقام و مرتبے اور ان کی شان و عظمت سننے کی سعادت حاصل کریں گے۔صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی شان سے متعلق قرآنِ پاک کی آیت اور کچھ احادیثِ طیبہ بھی بیان کی جائیں گی۔اہلِ بیتِ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے محبت کی اہمیت اور اس سے متعلق احادیثِ طیبّہ بھی سنیں گے۔صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی اَہلِ بیتِ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسے محبت کے چند واقعات بھی بیان ہوں گے۔آخر میں نواسۂ رسول،جگرگوشۂ بتول،حضرت سیدنا امامِ حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا مختصر تعارف بھی ہم سنیں گے۔

لہٰذاآئندہ جمعرات بھی اجتماع میں حاضری کی نیّت کیجئے،نہ صرف خود آنے بلکہ اِنفرادی کوشش کرکے دُوسروں کو بھی ساتھ لانے کی نیّت کیجئے۔ہراسلامی بھائی اگرروزانہ کم سے کم2اسلامی بھائیوں