Khof-e-Khuda Men Rony Ki Ahmiat

Book Name:Khof-e-Khuda Men Rony Ki Ahmiat

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 مدنی کاموں میں سے ایک ”یوم ِتعطیل اعتکاف“

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کا خوفِ خدا میں ڈُوبے رہنا اور اس میں اشک بہانا مرحبا۔ ہمیں بھی خود میں خوفِ خدا پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی جہاں اور بے شمار مدنی بہاریں ہیں، وہیں ایک مدنی بہار یہ بھی ہے کہ اس مدنی ماحول کی برکت سے خوفِ خدامیں رونا نصیب ہوتاہے۔ یہی مدنی ماحول فکرِ آخرت میں بے قراری کی کیفیت پیدا کرتا ہے۔ یہی مدنی ماحول قبر و آخرت کی یاد دل میں پیدا کرتا ہے۔ یہی مدنی ماحول غمِ مدینہ اور عشقِ رسول میں اشکباری کا ذہن دیتا ہے۔ آپ بھی اس مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے۔ ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں خوب خوب حصہ لیجئے۔ بالخصوص دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع ، ہفتہ وار مدنی مذاکرے اور ہر ماہ عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنالیجئے۔ ان مدنی کاموں کی برکت سے عاشقانِ رسول کی صحبت نصیب ہوگی جو دل میں رِقّت پیدا کرنے کے ساتھ فکرِ آخرت میں کڑھنے کا ذہن بیدار کرے گی۔ ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک  مَدَنی کام”یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکافبھی ہے۔چُھٹی والے دن شہرکےمخصوص عَلاقوں اوراطراف کے گاؤں،گوٹھوں میں جاکر وہاں کی مساجد کو آباد کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی عاشقانِ رسول کونیکی کی دعوت دےکرعِلمِ دِین سیکھنے، سکھانے کی ترکیب کی جاتی ہے۔٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف  اسلامی بھائیوں کو سُنّتیں و آداب اور  مَدَنی دَرْس وغیرہ کا طریقہ سکھانے کا بہترین ذریعہ ہے٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف  کی بَرَکت سے مساجِد