Sadqy Kay Fwaeed

Book Name:Sadqy Kay Fwaeed

آقا،مکی مدنی مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنی زبانِ حق ترجمان  سےصدقے کے کئی فضائل ارشاد فرمائے ہیں، آئیے! صدقے کی فضیلت پر 8 احادیثِ مبارکہ بھی سنتے ہیں:

صدقے کی فضلیت پر 8فرامینِ مُصْطَفٰے

.1فرمایا:اَلصَّدَقَۃُ تَسُدُّ سَبْعِیْنَ بَابًا مِّنَ السُّو ءِ صَدَقہ بُرائی کے 70 دروازے بند کرتا ہے۔ ( المعجم الکبير ، ۴/۲۷۴، حديث:۴۴۰۲)

.2فرمایا:کُلُّ امْرِئٍ فِیْ ظِلِّ صَدَقَتِہٖ حَتّٰی یُقْضٰی بَیْنَ النَّاسِ،ہر شَخْص (بروزِ قِیامَت) اپنے صَدقے کے سائے ميں ہوگا يہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ فرما ديا جائے۔(المعجم الکبير ، ۱۷/ ۲۸۰، حديث: ۷۷۱)

.3فرمایا:اِنَّ الصَّدَقَۃَ لَتُطْفِئُ عَلٰی  اَہْلِہَا حَرَّ الْقُبُوْرِ وَ اِنَّمَا یَسْتَظِلُّ الْمُؤْمِنُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فِیْ ظِلِّ صَدَقَتِہٖ ،بے شک صَدَقہ کرنے والوں کو صَدَقہ قَبْر کی گرمی سے بچاتا ہے اور بِلاشُبہ مُسَلمان  قيامت کے دن اپنے صَدَقہ کے سائے ميں ہوگا۔(شُعَبُ الايمان، باب الزکاة، التحریض علی صدقة التطوع،۳/۲۱۲، حديث:۳۳۴۷)

.4فرمایا:اَلصَّلٰوۃُ بُرْھَانٌ وَ الصَّوْمُ جُنَّۃٌ وَ الصَّدَقَۃُ تُطْفِئُ الْخِـطِیْئَۃَ کَمَا یُطْفِئُ الْمَاءُ النَّارَ ،نماز (ايمان کی) دليل ہے اور روزہ ( گُناہوں سے) ڈھال ہے اور صَدَقہ خطاؤں کو يُوں مِٹا ديتا ہے جيسے پانی آگ کو ۔( ترمذی، ابواب السفر، باب ما ذُکِر فی فضل الصلاة، ۲/ ۱۱۸، حديث:۶۱۴)

.5فرمایا:بَاکِرُوْا بِالصَّدَقَۃِ فَاِنَّ الْبَلَاءَ لَا یَتَخَـطَّی الصَّدَقَۃَ ،صبح سویرے صَدَقہ دِیا کرو کیونکہ  بَلا صَدَقہ سے آگے قدم نہیں بڑھاتی۔(شُعَبُ الايمان، باب فی الزکاۃ،التحريض علی صدقة التطوع،۳/۲۱۴، حديث:۳۳۵۳)

.6فرمایا:اِنَّ صَدَقَۃَ الْمُسْلِـمِ تَزِ یْـدُ فِی الْعُمْرِ وَ تَمْنَعُ مِیْتَۃَ السُّوْ ءِوَ یُذْہِبُ اللہُ الْکِبْرَ وَ الْفَخْـرَ  ،بے شک مُسَلمان  کا صَدَقہ عُمر بڑھاتا اور بُری مَوْت کو روکتا ہے اور اللہ پاک اُس کی برکت سے صَدَقہ دینے