Isteqbal-e-Mah-e-Ramzan

Book Name:Isteqbal-e-Mah-e-Ramzan

بندھ گئی۔ انہوں نے رو رو کر اللہ پاک کی بارگاہ میں  اپنے گناہوں سے توبہ کی اور آئندہ سُنّتوں بھری زندگی بسر کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہوگئے۔

ہے تجھ سے دعا ربّ اکبر! مقبول ہو’’فیضانِ سُنّت‘‘                مسجد مسجد گھر گھر پڑھ کر ، اسلامی بھائی سناتا رہے

(وسائلِ بخشش مرمم ، ص۴۷۵)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اِعتِکاف کی بہاریں لُوٹئے 

       پىارے پىارے اسلامى بھائىو!ہم ماہِ رمضان کا استقبال  اور اس کا اِکرام (عزّت و اِحترام)کرنے سے مُتَعلِّق سُن رہے تھے ، ماہِ رَمَضان کا اِکرام(عزّت و اِحترام) کرنے اور اس کی برکتیں پانے کا ایک ذریعہ اعتکاف کرنا بھی ہے۔ اعتکاف کرنا  اللہ  کے پیارے رسول ، بی بی آمنہ کے مہکتے پھول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیاری پیاری سنت ہے۔ ایک بار آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے پورے ماہِ رمضان کا بھی اعتکاف فرمایا۔ چُنانچِہ

       حضرتِ سیِّدُناابوسعیدخُدْریرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُسے روایت ہے : ایک مرتبہ سلطانِ دوجہان ، شَہَنشاہِ کون ومکان ، رحمتِ عالمیان صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے یکُم(1) رَمَضَان سے 20 رَمَضَان تک اِعتِکاف کرنے کے بعدارشادفرمایا : میں نے شبِ قدرکی تلاش کیلئے رَمَضَان کے پہلے عَشرہ کا اِعتِکاف کیا ، پھردرمیانی عَشرہ کا اِعتِکاف کیا ، پھرمجھے بتایاگیاکہ شبِ قَدرآخِری عَشرہ میں ہے ، لہٰذا تم میں سے جو شخص میرے ساتھ اِعتِکاف کرنا چاہے وہ کر لے ۔  (  مسلم ،  کتاب الصیام ، ص۴۵۷ ، حدیث۲۷۶۹)

اعتکاف کی برکتیں