Quran-e-Pak Ki Ahmiyat

Book Name:Quran-e-Pak Ki Ahmiyat

کنزالایمان اے خدا میں کاش! روزانہ پڑھوں

پڑھ کے تفسیر اس کی پھر اس پر عمل کرتا رہوں

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!اللہ پاک نے قرآنِ کریم  کی کئی آیاتِ  مبارکہ میں اس کے نازل کرنے کے مقصد کو بیان فرمایا اور اس پر عمل کی ترغیب ارشاد فرمائی ہے۔ جیساکہ پارہ8سُوْرَۃُ الْاَنْعَام کی آیت نمبر 155 میں ارشادِ رَبِّ کریم ہے۔

وَ هٰذَا كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ مُبٰرَكٌ فَاتَّبِعُوْهُ وَ اتَّقُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَۙ(۱۵۵)    

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اور یہ برکت والی کتاب ہم نے اُتاری تو اس کی پیروی کرو اور پرہیزگاری کرو کہ تم پر رحم ہو۔

اُمّت پر قرآنِ مجید کا حق

اس آیتِ مقدسہ کےتحت”تفسیرِصراطُ الْجِنان“جلد 3صفحہ 247 پرہے:اس(آیت ) سے معلوم ہواکہ اُمّت پر قرآنِ مجید کا ایک حق یہ ہے کہ وہ ا س مبارک کتاب کی پیروی کریں اور اس کےاحکام کی خلاف ورزی کرنےسےبچیں۔

افسوس!فی زمانہ قرآنِ کریم پر عمل (کرنے)کے اعتبار سے مسلمانوں کا حال ناقابلِ بیان ہے، آج مسلمانوں نے اس کتاب کی روزانہ تلاوت کرنے کے بجائے اسے گھروں میں جُزدان و غِلاف کی زِینت بنا کر اور دُکانوں پر کاروبار میں برکت کے لئے رکھا ہوا ہے اور تلاوت کرنے والے بھی صحیح طریقے سے تلاوت کرتے ہیں اور نہ یہ سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کے اللہ کریم نےاس کتاب میں ان کےلئےکیا فرمایا ہے۔تاریخ  گواہ ہے کہ جب تک مسلمانوں نےاس مُقَدَّس  کتاب کو سینے سے لگائے