Aala Hazrat Ka Ilm-o-Amal

Book Name:Aala Hazrat Ka Ilm-o-Amal

چندخُصُوصِیات کے بارے میں بھی سُنتے ہیں،چُنانچہ    

 ترجمۂ قرآن کنزُالایمان کی خُصُوصیات

      ٭اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ پاک و ہندکےوہ عَظیم تَرِین مُتَرْجِمْ(ترجمہ کرنےوالے) (Translator)ہیں،جنہوں نے قرآنِ کریم کاایساترجمہ پیش کیا ہے،جس میں رُوحِ قرآن کی حقیقی جھلک مَوجُودہے،حیرت و تعجب کی بات یہ ہے کہ لفظی ترجمہ ہونے کےساتھ ساتھ بامُحاوَرہ بھی ہے اوریہ آپ کےتَرْجَمے کی بہت بڑی خُوبی ہے۔

٭آپ نےتَرْجَمہ کرواتےوقت اس بات کاخاص خیال رکھاہے کہ ترجَمہ لُغَت کےمطابق ہواورالفاظ کے مختلف مَعانی میں سے ایسے مَعانی کا انتخاب کیا جائے،جوپہلےاوربعدوالی آیت کےتعلُّق کوقائم رکھ سکے۔

٭اس ترجمےسےقرآنی حقائق، عِلْم ومَعارف کے وہ چھپے ہوئے رازظاہرہوتے ہیں جو عام طور پر دوسرے ترجموں سے واضح نہیں ہوتے۔

٭اعلیٰ حضرترَحْمَۃُاللّٰہِ عَلَیْہکے ترجمےکی ایک واضح ترین خصُوصیت یہ بھی ہےکہ آپ رَحْمَۃُاللّٰہِ عَلَیْہ نے ہرمُبارک مَقام پرانبیائےکِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکےادب و اِحترام اورعزّت وپاک دامنی کا بالخصوص لحاظ رکھاہے۔(فیضانِ اعلیٰ حضرت،ص ۴۷۶)

٭تَرْجَمَۂ کنزُ الایمانعلْم وحکمت کا خزانہ اورایمان کی حقیقی دولت ہے۔

٭تَرْجَمَۂ کنزُ الایمان میں احادیث ِ مُبارکہ،تابعین وتبع تابعین کےاقوال اوربزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ