Aala Hazrat Ka Ilm-o-Amal

Book Name:Aala Hazrat Ka Ilm-o-Amal

ہوتا۔

عِلْم کا چشْمہ ہوا ہےمَوجزَن تحریر میں              جب قَلم تُو نے اُٹھایا اے اِمام احمد رضا

تُو نے باطل کو مٹا کر دِین کو بخشی جِلا                سُنّتوں کو پھر جِلایا اے اِمام احمد رضا

اے اِمامِ اہلسنّت نائبِ شاہِ اُمم                     کیجئے ہم پر بھی سایہ اے اِمام احمد رضا

(وسائلِ بخشش مرمم،ص ۵۲۵)

مختصر وضاحت:جب بھی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہقلم اٹھاتے تو علم کے دریا بہا دیتے،  باطل کو مٹا کر سنتوں کو عام کرنے کا سہرا بھی آپ کے سر ہے،اے اعلیٰ حضرت! کرم فرمائیے اور ہم پر بھی اپنے کرم کا سایہ فرمائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

اے عاشقانِ اعلیٰ حضرت!سُبْحٰنَ اللہ!اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی شان کیسی نرالی ہے کہ آپ پر اللہ  پاک کا بھی خاص فضل وکرم ہے اور بارگاہ ِ مُصْطَفٰےسے بھی آپ کا دامن  عنایتوں سے،عطاؤں سے،کرم نوازیوں سے بھرپور ہے،بیان کردہ واقعے سےاچھی طرح اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا علمی مقام کتنا وسیع  تھا کہ جس ہستی  سے کسی بھی علم کاسوال  کسی بھی زبان (Language)میں کر لیا جائے اور چند منٹ میں جواب مل جائےتو  اُس ہستی  کے علم کی پرواز کی سطح بھی کتنی بلند ہوگی۔آئیے!آپ کے علمی مقام کو سمجھنے اور آپ کےذکر سے فیضیاب  ہونے کی نِیَّت سے آپ کے علمی مقام کے تعلق سےمزید3 واقعات سُنتے ہیں  ،چنانچہ

1) حضورمحدثِ اعظم ہند کچھوچھوی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتے ہیں:یہ چیزروز پیش آتی تھی کہ جواب مکمل