Madinah Kay Fazail Ma Yaad-e-Madinah

Book Name:Madinah Kay Fazail Ma Yaad-e-Madinah

بلکہ آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی ہر اَدا سے ادب ظاہر ہوتا رہا۔جب تک مدینے شریف میں رہے حتّی الاِمکان گُنبدِخضر اکو پِیٹھ نہ ہونے دی۔(تعارفِ امیر اہلسنت،ص۳۲تا۳۴ملخصاً)

مدینۂ طیبہ کے بابَرَکت مقامات

پیاری پیاری اسلامی بہنو !عاشقانِ رسول کا مرکزیعنی میٹھا میٹھا مدینہ سارے کا سارا نوروالاہے اور آج بھی وہاں مختلف دلکش مساجد اور مُقَدَّس مقامات اپنی برکتیں لُٹارہے ہیں۔مشہور مُحَدِّث حضرت علّامہ شَیْخ عبدُالحق مُحَدِّث دِہْلَویرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نےعشق ومَستی میں ڈُوب کرکتنی پیاری بات کہی ہےکہ دل کی نظر رکھنے والے یہ جانتے ہیں کہ مکّے مدینے کےپہاڑوں اور وادِیوں میں کس قَدر نورانیّت ظاہِر ہو رہی ہے !بے شک اِس کا سبب یِہی ہے کہ اِن تمام جگہوں(Places)میں کوئی بھی ایسا ذرّہ نہیں جس پرنَظرِ مُبارَک نہ پڑی ہو اور وہ دیدارِمُصْطَفٰے سے فیضیاب نہ ہوا ہو۔(جذب القلوب ،ص۱۴۸)

آئیے!بَرَکت حاصل کرنےکے لئے مدینۂ پاک کی چند مساجد اورمحترم و برکت والے مقامات کا مُخْتَصرذِکرسنتی ہیں۔

(1)مسجدِ قُبا شریف

       مدینۂ پاک سےتقریباً3 کلومیٹرجُنوب مغرِب کی طرف”قُبا“نامی ایک قَدیمی گاؤں ہے،جہاں یہ بَرَکت والی مسجِد(یعنی مسجدِ قُبا) بنی ہوئی ہے،قرآنِ کریم اور اَحادیثِ مبارَکہ میں اِس مسجد کےفضائل نہایت اِہتِمام سے بَیان فرمائے گئے ہیں۔مسجِدنَبَوِی شریف سے درمِیانی چال سےچل کرتقریباً 40 مِنَٹ میں عاشقانِ رسول مسجِدِقُبا پہنچ سکتےہیں۔حُضورِ انور صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہر ہفتے کوکبھی  پَیدل تو کبھی سُواری پرمسجِد قُباتشریف لےجاتے تھے۔( بُخاری،۱/ ۴۰۲ ،حدیث: ۱۱۹۳)