Shan-e-Bilal-e-Habshi

Book Name:Shan-e-Bilal-e-Habshi

بے نمازی کی سزا

       بروزِقیامت گناہگاروں کی  شفاعت فرمانےوالےآقاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا:قيامت کےدن سب سے پہلے نماز چھوڑنے والوں کےچہرے سياہ ہوں گے اور بے شک جہنم ميں ايک وادی ہےجسے لَمْلَمْ کہا جاتا ہے،اس میں سانپ ہيں اورہرسانپ اونٹ جتناہے،اس کی لمبائی ايک مہینےکی مسافت جتنی ہے، جب وہ بے نمازی کو ڈسےگا تو اس کازہر 70سال تک اس کےجسم(Body)میں جوش مارتارہےگاپھراس کاگوشت گل کرہڈی سےالگ ہوجائےگا۔(کتاب الکبائر،فصل فی المحافظۃ علی الصلوات والتہاون بہا،ص۲۶)

      پىاری پىاری اسلامى بہنو!خوف خدا سےلرزجائیے،خوابِ غفلت سےبیدار ہوجائیے اورآج سے ہی نمازوں کی پابندی شروع کر دیجئےنہ صرف پانچوں نمازیں ادا کرنے کا معمول بنائیں بلکہ تحیۃُ الوضو اوردیگر نوافل کی بھی پابندی کرنےکی نیت کر لیجئے،آئیے!نفل نمازوں کی پابندی کاذہن بنانے کے لئے(3)فرامینِ مُصطفٰے سنتی ہیں :چنانچہ

نوافل کے فضائل

1۔  ارشاد فرمایا:جس نےدورکعت نفل ادا کئےجن میں اپنےدل سےکچھ بات نہ کی تو اس کےپچھلے گناہ بخش دیئےجائیں گے۔(بخاری، کتاب الوضو،باب الوضو ثلاثاً ثلاثاً،۱/۷۸، حدیث: ۱۵۹)

2۔  ارشادفرمایا:جوشخص احسن طریقےسےوضوکرےاوردورکعتیں قلبی توجہ سےاداکرےتواس کےلئے جنت واجب ہوجائےگی۔(مسلم،کتا ب الطھارۃ ،باب ذکر المستحب عقب الوضوء،ص ۱۱۸، حدیث:۵۵۳)

3۔  ارشادفرمایا:جس نےاحسن طریقےسےوضو کیاپھراٹھ کردویاچاررکعتیں پڑھیں اورا ن کےرکوع و