Baap Jannat Ka Darmiyani Darwaza He

Book Name:Baap Jannat Ka Darmiyani Darwaza He

ماں باپ کو افسوس  اور شرمندگی کی دلدل میں دھکیل سکتا ہے۔لہٰذا خوابِِ غفلت سے بیدار ہوجانا چاہئے،تربیتِ اولاد کے اُصول سیکھنے چاہئیں،اولاد کے معاملے میں شرعی احکام کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے، اپنی اولاد کو اللہ پاک کا فرمانبرداربندہ اوررسولِ پاک صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا سچا پکّا غلام بنائیے، اپنے کردار کو سُنّتوں کے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش جاری رکھئے۔ یہ مَدَنی سوچ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر سُنّتوں کی خدمت میں مصروف ہوجائیے۔

گھر میں مَدَنی ماحول بنانے کے اہم نکات

پیاری پیاری اسلامی بہنو! آئیے! گھر میں مَدَنی ماحول بنانے کے اہم نکات سُننے کی سعادت حاصل کرتی ہیں۔پہلے 2فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمملاحظہ کیجئے:(1)فرمایا:اپنے گھروں کو قبر ستا ن مت بناؤ ،بےشک جس گھر میں سورۂ بَقَرَ ہ پڑھی جاتی ہے شیطا ن اس گھر سے بھاگ جاتا ہے۔ (مسلم، کتاب صلاۃ المسافرین ،باب استحباب صلاۃالنافلۃ فی بیتہ۔ ۔۔ الخ،ص۳۰۶،حدیث:۱۸۲۴) (2)فرمایا: جس گھر میںاللہ پاک کا  ذکر کیا جاتا ہے اور جس گھر میںاللہ پاک  کا ذکر نہیں کیا جاتا،ان کی مثال زند ہ اور مُردہ کی ہے۔( بخاری،کتا ب الدعوات،باب فضل ذکر اللہ،۴/ ۲۲۰،حدیث: ۶۴۰۷)٭گھر میں آتے جاتے محارم کوسلام کریں۔٭والدیا والدہ کو آتے دیکھ کر تعظیماً کھڑی ہوجائیں۔٭دِن میں کم ازکم ایک بار اسلامی بہنیں ماں کا ہاتھ اور پاؤں چُوما کریں۔٭والدین کے سامنے آواز دِھیمی رکھیں، ان سے آنکھیں ہر گز نہ ملائیں۔٭ان کاسونپا ہوا ہر وہ کام جوخِلافِ شرع نہ ہو فوراً کر ڈالیں۔٭ماں بلکہ ایک دِن کے بچے کو بھی”آپ“ کہہ کر ہی مخاطَب ہوں۔٭ کاش!تَہَجُّد میں آنکھ کھل جائے ورنہ کم ازکم نمازِ فجر تو آسانی کے ساتھ مل جائے اور پھر کام کاج میں بھی سُستی نہ ہو۔٭  گھر میں اگرنمازوں کی سُستی،بے