Aala Hazrat Ki Shayri Aur Ishq-e-Rasool

Book Name:Aala Hazrat Ki Shayri Aur Ishq-e-Rasool

بھی یادِ مصطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ َ میں12 ربیعُ الاوّل شریف کو روزہ رکھ کر مَدَنی پر چم اُٹھائے جُلوسِ میلاد میں شریک ہوں۔جہاں تک ممکِن ہو باوُضو رہئے۔ لب پر نعتوں کے نغمے سجائے، دُرُود و سلام کے پھول برساتے،نگاہیں جھکائے پُر وقار طریقے پر چلئے۔اُچھل کود مچا کر کسی کو تنقید کا موقع مت دیجئے۔

ربیعُ الاوّل تجھ پر اَہلسنّت کیوں نہ ہوں قرباں             کہ تیری بارھویں تاریخ وہ جانِ قمر آیا

(قبالِۂ بخشش، ص۳۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                     صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مجلس حج و عمرہ

                             اے عاشقانِ رسول!اَلْحَمْدُ لِلّٰہدعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی تعلیمات پر عمل کے ساتھ آپ کے نقشِ قدم پر چلنے کا ذہن دیا جاتا ہے۔ آپ بھی اس مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!اللہ پاک کے فَضَل و کَرم سے دعوتِ اِسْلامی 107 شُعْبَہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مصروف ہے،اِنہی شُعْبَہ جات میں سے ایک شُعْبَہ ’’مجلسِ حج وعُمرہ‘‘ بھی ہے جو حج و عُمرہ کے لئے جانے والے اِسْلامی بھائیوں اور اِسْلامی بہنوں کو"نماز کے ضروری اوربنیادی مسائل سمجھاتے ہیں،حج وعمرہ سے متعلق مختلف احکام بتاتے ہیں،مختلف دُعائیں یادکرواتے ہیں،مکہ و مدینہ کی باادب اورباذوق حاضری کاطریقہ بتاتے ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اِس مجلس کے تَحت حج و زیارتِ مدینہ کے لئے مکّے مدینے جانے والوں کو امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی تحریر کردہ کتابیں رَفِیقُ الْحَرَمَین اور رَفِیْقُ الْمُعْتَمِرِیْن بھی تحفۃً پیش کی جاتی ہیں تاکہ اللہ کے گھر کے مہْمان اور حبیبِ خُدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے عُشّاق اِس عِبادت کو اَحْسَن طریقے سے بَجالانے میں کامیاب ہوجائیں۔