Faizan-e-Rabi-ul-Awaal

Book Name:Faizan-e-Rabi-ul-Awaal

(وسائلِ بخش مرمم،ص۱۰۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مدنی مذاکرے اورجلوسِ میلاد

      اے عاشقانِ میلاد!ماہِ ربیعُ الْاَوّل میں دِیگرنیک اعمال کی بجاآوری کے ساتھ ساتھ  ٭ہفتہ وارمدنی مذاکرے کے علاوہ رَبِیْعُ الْاَوَّل کی پہلی تاریخ سے13تاریخ تک مدنی چینل پرہونے والے روزانہ کےمدنی مذاکروں اورمدنی مذاکرے سے قبل جلوسِ میلاد کا سلسلہ ہوتاہے،اس میں شرکت کی ضرورکوشش کی جائے٭اپنے گھر میں بالخصوص ان مبارک ایّام میں"مدنی چینل"چلانے کااِہتمام کیا جائے تاکہ گھرکے سبھی افرادفیضانِ میلادسے مال ہوں۔٭ رَبِیْعُ الْاَوَّل کی خوشیاں مدنی چینل کے ساتھ منائیے۔٭مدنی مذاکرے کے ذریعے بٹنے والاعلمِ دِین حاصل کریں،مدنی چینل پر دکھائے جانے والے جلوسِ میلاد میںمرحبایامصطفےٰ کی صدائیں لگاتے ہوئے،مدنی پرچم اُٹھائے جلوسِ میلادمیں شامل ہوں۔٭ رَبِیْعُ الْاَوَّل کےپہلے 12 دنوں میں خصوصیت کے ساتھ روزانہ محفلِ نعت کا اِہتمام کیا جائے٭ رَبِیْعُ الْاَوَّل میں ہرعاشقِ رسول کے گھرمیں بالعموم اور جامعۃ المدینہ(للبنین وللبنات) کے طلبہ و طالبات اورمدرسۃ المدینہ(للبنین وللبنات)کے بچوں اوربچیوں کے گھروں میں بالخصوص چراغاں و سجاوٹ کااِہتمام ہونا چاہئے۔٭جب بھی مدنی مذاکرے میں شرکت کریں تو سوال جواب لکھنے کااہتمام کیا کریں،اس سے بھی علم میں اضافہ ہوگا۔

12مدنی کاموں سے ایک مدنی کام” علاقائی دورہ “

پیارے پیارےا سلامی بھائیو! رَبِیْعُ الْاَوَّل کی برکتوں  سے مالا مال ہونے اور ماہ ِ رَبِیْعُ