Book Name:Tawakkul aur Qana'at
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔ ([1])
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ پاک ہےجوساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک) ، 12نومبر2020ء
(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ
*حُضورِ انور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جب نماز فجر پڑھ لیتے چار زانو(یعنی چوکڑی مار کر) بیٹھے رہتے ، یہاں تک کہ سورج اچھی طرح طُلوع ہوجاتا۔ (ابوداوٗد ، ۴ / ۳۴۵ ، حدیث۴۸۵۰) *جامِعِ کرامات ِ اولیا ء پہلی جلد کے صفحہ نمبر 67 پرہے : امام یوسُف نَبہانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی دوزانو (یعنی جس طرح نماز میں اَلتَّحِیَّات میں بیٹھتے ہیں اس طرح)بیٹھنے کی عادتِ کریمہ تھی۔ *نماز کے باہر(یعنی علاوہ) بھی دو زانو بیٹھنا افضل ہے۔ (مرآۃ المناجیح ، ۸ / ۹۰)*رسولِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ عُموماً قبلہ رُو