Susti-o-Kahili Say Nijat Kasay Milay

Book Name:Susti-o-Kahili Say Nijat Kasay Milay

ایک سُستی وہ ہے جو مزاج کا حصہ ہوتی ہے ، بندہ  ہر مُعَامَلے میں تَن آسانی کا شکار ہوتا ہے ، جسمانی طور پر اسے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ، اس کے باوُجود وہ سُست ہوتا ہے ، ایسی سُستی بعض باطنی امراض کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ایسی سُستی کے کئی اسباب ہو سکتے ہیں ، آئیے! ایسی سُستی کے10علاج سنیئے ، ان پر عمل کیجئے اور سُستی ختم کر کے محنتی بننے کی کوشش کیجئے۔

(1) : ٹال مٹول مت کیجئے!

سُستی کی سب سے بڑی وجہ طُولِ اَمل (لمبی اُمِّید) ہے۔ جو بندہ آج کا کام کل پر ڈالتا ہے ، وہ یہ سمجھ رہا ہوتا ہے کہ میں کل تک زِندہ رہوں گا۔ یہ ایک دھوکا ہے ، زِندگی میں کل کبھی نہیں آتی۔ امام غزالی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے استادِ محترم فرماتے ہیں : دُنیا 3 سانس ہے :  * ایک سانس جو ہم لے چکے ، اس پر ہمارا کوئی اختیار نہیں۔ * دوسری سانس جو ہم لے رہے ہیں ، ہم نے جو کرنا ہے ، اسی میں کرنا ہے۔ * تیسری سانس جو ابھی آنی ہے ، اس کا ہمیں کوئی بھروسہ نہیں ، نہ جانے آئے گی یا نہیں۔ ([1])

اپنے اِرْدگرد نظر دوڑائیے! موت کے اسباب نے ہمیں چاروں طرف سے گھیرا ہوا ہے ، زمین موت کا ایک سبب ہے ، زلزلہ آتا ہے ، یَک دم زمین ہلتی ہے اور لوگ موت کے گھاٹ اُتَر جاتے ہیں ، چھت گرنے سے موت واقع ہو جاتی ہے ، بجلی کی تاریں (Electric Wires) ہمارے اِرْدگرد پھیلی ہوئی ہیں ، ان کے ذریعے کرنٹ لگنے سے موت واقع ہو جاتی ہے ، موٹر سائیکل ، کار وغیرہ ہم بڑے شوق سے خریدتے ہیں ، کئی ایسے ہیں جنہیں جہاز پر بیٹھنے کا شوق ہوتا ہے ، یہ سب موت کے اسباب ہیں ، ایکسیڈنٹ ہوتا ہے ، موت واقع ہو جاتی ہے ، جہاز گر کر تباہ ہو جائے سینکڑوں لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ، کھانا جو


 

 



[1]...منہاج العابدین ، صفحہ : 195۔