Qurbani Sunnat Anbiya Hay

Book Name:Qurbani Sunnat Anbiya Hay

سکھانے والے۔ ([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!              جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

کھانا کھلانا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے

دو فرامینِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : (1) : جو کسی بھوکے کو کھانا کھلائے ، اللہ پاک اسے جنت کے پھل کھلائے گا۔ ([2])(2) : جو اپنے بھائی کی بھوک مٹانے کا اہتمام کرے اور اسے کھانا کھلائے یہاں تک کہ وہ سیر ہوجائے تو اللہ پاک اس کی مغفرت فرما دے گا۔ ([3])

  اے عاشقانِ رسول !کھانا کھلانا سنّت مصطفٰے ہے*ہمارے پیارے نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم دوسروں کو کھانا کھلانا پسند فرماتے تھے *حضرت سیّدُنا طلحہ بن عمرو رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ فرماتے ہیں : نبئ اکرم ،  نور مجسم صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم کی طرف سے اصحاب صفہ کے لئے کھجوریں مقرر تھیں ، جو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  روزانہ ان کے پاس بھیجا کرتے۔ ([4]) *حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ فرماتے ہیں : میں صفہ میں تھاکہ تاجدار رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم نے ہماری طرف  عجوہ کھجوریں بھیجیں۔ ([5]) * اے عاشقانِ رسول !یہ چند مِثَالیں ہیں ، ورنہ حقیقت تو یہ ہے کہ جسے جو بھی ملتا ہے ، ہمارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا صدقہ ہی ملتا ہے ، پُوری دُنیا سرکارِ مدینہ ، قرار قلب و


 

 



[1]...جامع بیانِ عِلْم ، بَابُ : عِلْم کے فضائل ، جلد : 1صفحہ : 201 ، حدیث : 220۔

[2]...ابو داؤد ، کتاب : زکوٰۃ ، باب : سقی الماء ، صفحہ : 274 ، حدیث : 1682۔

[3]...مسند ابی یعلی ، ثابت البنائی عن انس ، جلد : 3 ، صفحہ : 138 ، حدیث : 3420۔

[4]...معجم کبیر ، جلد : 4 ، صفحہ : 388 ، حدیث : 8086۔

[5]...مستدرک ، کتاب : الاطعمہ ، جلد : 5 ، صفحہ : 165 ، حدیث : 7214۔