Usman-e-Ghani Aur Muhabbat-e-Ilahi

Book Name:Usman-e-Ghani Aur Muhabbat-e-Ilahi

نے انہیں جنَّت کی بشارت دی۔ ([1])*ایک حدیثِ پاک میں ہے : عثمان کتنا اچھا انسان ہے! میرا داماد ہے ، میری دو بیٹیوں کا شوہر ہے ، اللہ پاک نے اس میں میرا نُور جمع فرما دیا۔ ([2])

نبی کے نور دو لے کر  وہ ذُو النُّوْرَیْن کہلائے       انہیں حاصِل ہوئی یوں قربتِ محبوبِ  رحمانی([3])

*اسلام کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی شہادت کے بعد مسلمانوں کی کَثْرتِ رائے سے حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ خلیفہ مقرر ہوئے ، 12 سال تک آپ خلیفہ رہے ، 18 ذو الحجہ 35 سن ہجری کو 40 دِن بھوکے پیاسے رِہ کر نہایت مظلومیت کے ساتھ شہید کئے گئے۔ ([4])

 “ قبولِ حق “ محبتِ اِلٰہیکے لئے شرطِ اَوَّل ہے

اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت عثمانِ غنیرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُکے اسلام قبول کرنے سے پہلے کی بات ہے ، ایک رات آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ گھر تشریف لائے تو دیکھا کہ آپ کی خالہ محترمہ حضرت سُعْدیٰ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا گھر آئی ہوئی ہیں ، خالہ محترمہ نے حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کو دیکھ کر فرمایا : اے عُثْمان! مُحَمَّدصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نبی ہیں ، جنہیں اللہ پاک نے بُرہان (یعنی دلیل) دے کر بھیجا اور دِیْنِ حق کے ساتھ مَبْعُوث فرمایا ہے ، اِن کی فرمانبرداری کر۔

خالہ جان نے حضرت عثمانرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کو سمجھاتے ہوئے دِیْنِ اسلام کی سچائی کے متعلق اور بھی باتیں ارشاد فرمائیں ، حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فرماتے ہیں : خالہ جان کی باتیں میرے دِل میں بیٹھ گئیں ، اب میں اس بارے میں غور و فکر کرنے لگا۔  حضرت ابو بکر صدیق


 

 



[1]...ریاض النضرۃ ، مناقب : عثمان بن عفان ، اسمہ و کنیت ، جز : 3 ، صفحہ : 6۔

[2]...روض الفائق ، مجلس : ثالث والخمسون ، مناقب الخلفاء ، صفحہ : 313۔

[3]...وسائل بخشش ، صفحہ : 584۔

[4]...نزہۃ القاری ، جلد : 1 ، صفحہ : 544۔ کرامات ِ عثمان غنی ، صفحہ : 3۔