Book Name:Nekiyan Chupaye
( 2 ) چھپ کرکیاجانےوالاصَدَقہ ربّ کریم کےغضب کو بجھاتاہے۔ ( معجم کبیر ، ۸/۲۶۱ ، حدیث : ۸۰۱۴ )
( 3 ) چھپ کرکیاجانےوالاعمل اعلانیہ عمل سے 70 گُناافضل ہے۔ ( فردوس الاخبار ، ۳/۱۲۹حدیث : ۴۳۴۸ )
( 4 ) چھپ کرکیاجانےوالاعمل اعلانیہ عمل سےافضل ہے ۔ ( فردوس الاخبار ، ۲/ ۳۴۷ ، حدیث : ۳۵۷۲ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارےپیارےاسلامی بھائیو ! یادرکھئے ! نیکیاں چھپانے کا مقصد نیکیوں کو ضائع ہونے سے بچاناہے ، کیونکہ نفس و شیطان انسان کےکُھلے دُشمن ہیں۔ نفس و شیطان انسان کو نیکیاں کرنےسے روکتے ہیں اوراگر اِنسان ہمت کرکے نیکی کر لے تو نفس و شیطان انسان کے دل میں نیکیوں کے اِظہار کی خواہش پیدا کرتے ہیں تاکہ بندہ اپنے نیک اعمال بتاکر اپنی نمازیں ، تلاوت ، ذِکر اذکار ، صدقہ وخیرات وغیرہ وغیرہ بتاکر نیک نامی کی تعریف سُنے ، تکبّر اور حُبِ جاہ ( یعنی اپنی عزّت کو پسند کرنے ) اور رِیاکاری کی تباہ کاری کے باعث برباد ہو جائے۔
اےعاشقانِ رسول ! ہمیں یہ چاہیے کہ اپنے کسی بھی نیک کام کو حتی الامکان چھپائیں ، بِلا ضرورت کسی کو نہ بتائیں ، کیونکہ نیکیوں کا اِظہارکرنے سے انسان کی نیکیوں میں کمی ہوسکتی ہے ، نیکیوں کا اِظہارکرنے سے انسان کی نیکیاں بربادہوسکتی ہیں اورنیکیوں کا اِظہارکرنے سے انسان گناہ گاربھی ہوسکتاہے۔اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے ، نیکی کرکےاس کو چھپانامشکل ہےناممکن نہیں۔یاد رہے ! نیکی کرنے میں مشقّت ہوتی