Muhabbat e Ilahi Ka Amali Izhar

Book Name:Muhabbat e Ilahi Ka Amali Izhar

بھی نمازَیں چُھوٹ رہی ہوتی ہیں بلکہ * بعض لوگ قربانی ہی کو بہانہ بنا لیتے ہیں ، مثلاً قصّاب دیر سے آیا ، اس کے انتظار میں جماعت گزر گئی ، کپڑوں پر خُون لگ گیا تھا ، قربانی کرتے کرتے وقت لگ گیا اور نماز قضا ہو گئی... ! !  اَلْاَمَان وَالحفیظ ! گویا وہ چیز جو اللہ پاک کے حُضُور جھکنے کا دَرْس دیتی ہے  ( یعنی قربانی )  ہم اسی کوبہانہ بنا کر اللہ پاک کے حُضُور حاضِری سے محروم رہ جاتے ہیں۔ * اسی طرح آج خُوشی کا دِن ہے ، کتنے ایسے لوگ ہیں جو عِیْد کا دِن فضولیات میں گزار دیتے ہیں بلکہ * گُنَاہوں بھرے کام کئے جاتے ہیں * گانے  سُنے جاتے ہیں * عِیْد کے دِن سپیشل فلمیں دیکھی جاتی ہیں * گُنَاہوں بھری محافِل سجتی ہیں * پِک نِک کے نام پر * سَیْر و تفریح کے نام پر * پارکوں میں * تفریح گاہوں میں * دریاؤں کے کنارے * ساحِلِ سمندر پر بدنگاہی کا سامان ہوتا ہے * گُنَاہوں بھرے کام ہوتے ہیں اور * بعض لوگ تو مَعَاذَ اللہ ! شراب بھی پیتے ہیں ( اللہ پاک کی پناہ ! )

کیا یہ ہے عِیْد منانے کا انداز... ! !  ہم نے سُنا ! مؤمن بندہ ہر حال میں اللہ پاک سے محبّت کرتا ہے ، خُوشی بھی منائے تو اللہ پاک کی رضا والے کام کر کے مناتا ہے ، مؤمن بندہ ایسا نہیں کہ مشکل آئے تو رَبّ کو پُکارے ، خوشی آئے تو سرکش ہو جائے ، یہ تَو کافِروں کا حال ہے۔ مؤمن بندہ ہر حال میں اللہ پاک ہی کو یاد کرتا ہے ، اسی کے ساتھ لَو لگاتا ہے ، آج چونکہ محبّتِ اِلٰہی کے عملی اِظْہار کا دِن ہے ، اس لئے پکّی نِیّت کیجئے ! آج قربانی کریں گے ، لازمی کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ محبّتِ اِلٰہی کا عَمَلی اِظْہار کرتے ہوئے آج بھی اور آیندہ پُوری زِندگی گُنَاہوں سے بچتے رہیں گے ، اللہ پاک کی محبّت میں سرشار ہو کر ، اس کی رضا کے طلبگار بنیں گے ، ہمیشہ اس کی رضا والے ہی کام کیا کریں گے۔اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !