Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

سُبْحٰنَ اللہ ! یہ ہیں اللہ پاک کے نامِ پاک اَلسَّلَامُ کے مظہرِ اَتَم کہ جب سے آپ دُنیا میں تشریف لے آئے ، ہر طرف سلامتیاں ہی سلامتیاں پھیل گئیں ، قوموں پر مجموعی عذاب آنا بند ہو گئےاور لوگوں کو سلامتی نصیب ہو گئی۔

بے ہنر و بےتمیز کس کو ہوئے ہیں عزیز

ایک تمہارے سوا ، تم پہ کروڑوں درود

گندے نکمے کمین ، مہنگے ہوں کوڑی کے تین

کون  ہمیں  پالتا  تم  پہ  کروڑوں  درود

باٹ نہ در کے کہیں ، گھاٹ نہ گھر کے کہیں

ایسے تمہیں پالنا تم پہ کروڑوں درود

اپنے خطاواروں کو اپنے ہی دامن میں لو

کون  کرے  یہ  بھلا  تم  پہ  کروڑوں  درود ( [1] )

وضاحت : * بالکل نکمے ، بے تمیز لوگوں کو کون گلے لگاتا ہے ، یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! ایک آپ ہی ایسوں کی بگڑی بنانے والے ہیں * گندے ، نکمے ، بالکل بے وَقْعت  ( Valueless )  لوگ کہ اگر مہنگائی ( Inflation )  بڑھ جائے ، پِھر بھی کوڑی  کے 3 مِل سکتے ہیں ، ہم سے ایسے نکموں کو کون پالتا ؟ ایک آپ ہی ہیں ، جنہوں نے سنبھال رکھا ہے * اے رحمتوں والے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! ہم تو نہ گھر کے ہیں نہ گھاٹ کے ، یعنی بالکل ہی نکمے اور گنوار ہیں ، آپ ہی ایک کریم ایسے ہیں جو ہم جیسوں


 

 



[1]...حدائقِ بخشش ، صفحہ : 267-270 ملتقطاً۔