Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

کیاوعدہ لیا ؟

لَمَاۤ اٰتَیْتُكُمْ مِّنْ كِتٰبٍ وَّ حِكْمَةٍ

ترجمہ کنزُ العِرفان : کہ میں تمہیں کتاب اور حکمت عطا کروں گا۔

پھر کیا ہو گا ؟

ثُمَّ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مُّصَدِّقٌ لِّمَا مَعَكُمْ

ترجمہ کنزُ العِرفان : پھر تمہارے پاس وہ عظمت والا رسول تشریف لائے گا جو تمہاری کتابوں کی تصدیق فرمانے والا ہو گا۔

اب اللہ پاک نے ان تمام نبیوں اور رسولوں سے وعدہ لیا کہ

لَتُؤْمِنُنَّ بِهٖ وَ لَتَنْصُرُنَّهٗؕ-قَالَ ءَاَقْرَرْتُمْ وَ اَخَذْتُمْ عَلٰى ذٰلِكُمْ اِصْرِیْؕ-قَالُوْۤا اَقْرَرْنَاؕ-قَالَ فَاشْهَدُوْا وَ اَنَا مَعَكُمْ مِّنَ الشّٰهِدِیْنَ(۸۱)   ( پارہ : 3 ، آل عمران : 81 )

ترجمہ کنزُ العِرفان : تو تم ضرور ضرور اس پر ایمان لانا اورضرور ضرور اس کی مدد کرنا  ( اللہ نے )  فرمایا :  ( اے انبیاء ! )  کیا تم نے  ( اس حکم کا )  اقرار کر لیا اور اس  ( اقرار )  پر میرا بھاری ذِمَّہ لے لیا ؟ سب نے عرض کی : ہم نے اقرار کر لیا  ( اللہ نے )  فرمایا : تو  ( اب )  ایک دوسرے پر  ( بھی )  گواہ بن جاؤ  اور میں  خود  ( بھی  ) تمہارے ساتھ گواہوں میں سے  ہوں۔

اس آیتِ کریمہ کے تحت تفسیر نعیمی میں ہے : سارے نبی حضور عَلَیْہِ السّلام کے نائِب ہیں اور ازل میں حُضُور عَلَیْہِ السّلام سب کی اَصْل ہیں۔ صُوفیائے کرام فرماتے ہیں : حُضُور نبئ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مطلق رسولِ حقیقی ہیں ، باقی سارے انبیائے کرام علیہمُ السّلام آپ کے تابِع ہیں ، اسی لئے تمام انبیائے کرام علیہمُ السّلام سے آپ کی نبوت کا اقرار لیا گیا ، اس