Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

یہاں سے ایک پَورے کے برابر آگے بڑھوں تو میرے پَر جل جائیں گے ، ذرا غور کرنے کا مقام ہے ، جبریل  عَلَیْہِ السّلام بھی نُور ہیں ، پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بھی نُور ہیں ، ایک وہ نور ہے کہ ذرا آگے بڑھے تو پَر جلتے ہیں ، ایک وہ مبارک نُور ہے کہ آگے جائے تو بدن مبارک پر پہنے ہوئے کپڑوں کو بھی کچھ نہیں ہوتا ہے ۔ پتا چلا؛ اللہ پاک نے اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو نُور بنایا تو نُور بھی بےمثل و بےمثال بنایا ہے * اور شان دیکھئے ! دُنیا میں ہر ایک کو جس فطرت پر پیدا کیاگیا ،  رَبِّ  کریم نے اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو فطرت بھی سب سے جُدا عطا فرمائی ، سب کی فطرت میں سیکھنا رکھا ، محبوبِ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی فطرت میں شانِ اُمِّیت رکھی کہ آپ سیکھتے کسی سے نہیں ہیں ، سکھاتے سب کو ہیں۔

عالِمِ عِلْمِ لدُنِی آپ کو حق نے کیا                                                                      حال سب روشن ہے تم پر رَحْمۃٌ لِّلْعَالَمِیْں

بےپڑھے عالِم نے ہر عالِم پہ عِلْم القا کیے                عِلْمِ غیبِ حق کے مظہر رَحْمۃٌ لِّلْعَالَمِیْں

ہے نہ کوئی تیرا ثانی اور نہ ہو گا تا اَبد                                                     ہر صفت میں سب سے بڑھ کر رَحْمۃٌ لِّلْعَالَمِیْں ( [1] )

وضاحت : اے تمام جہانوں کے لئے رحمت بن کر آنے والے محبوب نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! اللہ پاک نے آپ کو خاص عِلْمِ لَدُنِی عطا فرمایا ، آپ پر سب حال روشن ہے ، آپ وہ اُمِّی ہیں کہ دُنیا میں کسی سے کچھ نہ پڑھا ، نہ سیکھا ، اس کے باوُجُود عِلْم ایسا کمال ہے کہ سب عُلَما آپ ہی کے عِلْم سے روشنی لیتے ہیں ، آپ اللہ پاک کے عِلْمِ غیب کے مظہر ہیں ، غرض کہ اے بےمثل محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! آپ کا نہ کوئی مثل ہے ، نہ کبھی ہو گا ، آپ اپنی ہر صِفَّت میں ، ہر خوبی میں سب سے بڑھ


 

 



[1]... قبالۂ بخشش ، صفحہ : 192-193-195 ملتقطًا۔