Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

وقت تھا ، پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم معمول  ( Routine )  سے ہٹ کر کچھ دَیر سے تشریف لائے ، نمازِ فجر پڑھائی ، پِھر فرمایا : میں رات اُٹھا ، نوافِل ادا کئے ، دورانِ نماز مجھے نیند نے آ لیا تو میں نے حالتِ خواب میں اپنے اللہ پاک کو نہایت حسین صُورت میں دیکھا ، میں نے دیکھا کہ اللہ پاک نے اپنا ہاتھ مبارک  ( جیسا اس کی شان کے لائق ہے )  میرے دونوں کندھوں کے درمیان رکھا یہاں تک کہ میں نے اس کی ٹھنڈک اپنے سینے پر محسوس کی ، پس رَبِّ کریم کا  ( اس کی شان کے لائق )  ہاتھ مبارک میرے سینے پر رکھے جانے کی دیر تھی ، میری کیفیت یہ ہو گئی کہ فَتَجَلّیٰ لِیْ کُلُّ شَیْءٍ وَ عَرَفْتُ پس مجھ پر ہر چیز روشن ہو گئی اور میں نے اسے پہچان لیا۔ ( [1] )  ایک  روایت میں ہے : فَعَلِمْتُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فی  الْاَرْضِ پس میں نے جان لیا جو کچھ زمین میں اور جو کچھ آسمان میں ہے۔ ( [2] )

سُبْحٰنَ اللہ ! یہ ہے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اُمِّی ہونے کی شان... ! !  آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم وہ بلند شان والے ہیں کہ دُنیا میں سیکھنے نہیں بلکہ سکھانے کے لئے تشریف لائے ہیں ، آپ کے چند لمحوں میں حاصِل ہونے والے عِلْم کا یہ عالَم ہے کہ زمین و آسمان کی ہر چیز آپ پر روشن ہو جاتی ہے تو ذرا غور فرمائیے ! پُوری زندگی مبارک کے عِلْمِ پاک کی شان کیا ہو گی... ! !  

بھرے اس میں اسرار و عِلْمِ دو عالَم                                      کشادہ کیا حق نے سینہ تمہارا ( [3] )

وضاحت : اللہ پاک نے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے سینہ مبارک کو اتنا کُشَادہ کر دیا ہے کہ


 

 



[1]...ترمذی ، کتاب تفسیر القرآن ، باب  ومن سورۂ ص ، صفحہ : 747 ، حدیث : 3235 ملتقطًا۔

[2]... ترمذی ، کتاب تفسیر القرآن ، باب  ومن سورۂ ص ، صفحہ : 746 ، حدیث : 3233 ۔

[3]... قبالۂ بخشش ، صفحہ : 30۔