Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

یہ رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے 3 مبارک نام ہیں :  ( 1 ) : شاہِد  ( 2 ) : مبشر  ( 3 ) : نذیر۔ * شاہِد کا معنیٰ ہے : گواہ۔ اور گواہ وہی ہوتا ہے جو موجود بھی ہو اور دیکھ بھی رہا ہو ،  یعنی حاضِر بھی ہو ، ناظِر بھی ہے ، جب اللہ پاک فرما رہا ہے کہ اے محبوب  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! ہم نے آپ کو شاہِد بنا کر بھیجا یعنی ہم نے آپ کو حاضِر بھی بنایا ، ناظِر بھی بنایا تو پتا چل گیا کہ میرے آقا ، محبوبِ خُدا ، مکی مدنی مصطفےٰ   صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے رَوْضَۂ پُرنُور میں تشریف فرما ہیں ، زندہ ہیں اور اپنی پُوری اُمّت کو دیکھ بھی رہے ہیں ، پِھر جب چاہتے ہیں ، جہاں چاہتے ہیں تشریف بھی لے جاتے ہیں۔

اُمَّت کے حال سے وہ آگاہ ہر گھڑی ہیں  خوابوں میں آ رہے ہیں بگڑی بنا رہے ہیں

 * اسی طرح آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا پیارا پیارا نام ہے : مُبَشِّر یعنی خوشخبری سُنانے والا۔ الحمد للہ ! میرے محبوب آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خوشخبریاں سنانے والے ہیں ، آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اَہْلِ اِیْمان کو جنّت کی خوشخبری سناتے ہیں ، اللہ پاک کی رضا کی خوشخبری سُناتے ہیں ، جو نمازی ہیں ، جو روزے رکھنے والے ہیں ، جو نیک کام کرنے والے ہیں ، جو اچھائی کے رستے پر چلنے والے ہیں ، میرے محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے انہیں دُنیا میں بھلائی کی خوشخبریاں سُنائیں ، نزع میں آسانی کی خوشخبریاں سنائیں ، قبر میں راحت و آرام کی خوشخبری سنائیں ، حشر میں ، حساب کے وقت ، پُل صراط پر سلامتی  کی خوشخبریاں سنائیں ، اور یہ بھی خوشخبری سُنائی کہ جو اللہ  و رسول کے اَحْکام پر عمل کرنے والے ہیں ، اللہ پاک اپنی رحمت سے انہیں جنّت بھی عطا فرمائے گا اور جنّت میں اپنا دیدار بھی عطا فرمائے گا۔

 * اسی طرح رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ایک پیارا پیارا نام نَذِیْر بھی