Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

طرف بُلانے والے ہیں۔

الحمد للہ ! ہمارے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے غیر مسلموں کو اسلام کی طرف بُلایا ، گنہگاروں کو نیکی کی طرف بُلایا ، بھولے بھٹکے ہوؤں کو ہدایت کی طرف بُلایا  ( [1] ) اور سب کو بُلا بُلا کر اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضِر کر دیا۔

یہ سیدھا راستہ حق کا بتانے آئے ہیں                                                    یہ حق کے بندوں کو حق سے ملانے آئے ہیں

یہ بھولے بچھڑوں کو رستے پہ لانے آئے ہیں               یہ بھولے بھٹکوں کو ہادِی بنانے آئے ہیں

چمک سے اپنی جہاں کو جگمگانے آئے ہیں                            مہک سے اپنی یہ کُوچے بسانے آئے ہیں

یہی تو سوتے ہوؤں  کو جگانے آئے ہیں                                         یہی تو روتے ہوؤں کو ہنسانے آئے ہیں ( [2] )

کاش ! ہم بھی اپنے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پیاری پیاری سیرت اپنائیں ، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے پیارے پیارے نام دَاعِی اِلَی اللّٰہ کافیضان لوٹتے ہوئے نیکی کی دعوت عام کرنے والے بن جائیں۔

الحمد للہ ! آپ کی دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت عام کرنے والی ، پیارے آقا کے پیارے نام دَاعِی اِلَی اللہ کا فیضان لوٹنے والی اور دوسروں تک یہ فیضان پہنچانے والی تحریک ہے۔ الحمد للہ ! * دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت عام کرتی ہے * غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت دے کر مسلمان بناتی ہے * گنہگاروں کو نیکی کی دعوت دے کرنیک رستے کا مسافِر بناتی ہے * دعوتِ اسلامی امن ( Peace )  کا درس دیتی ہے * دعوتِ اسلامی اِصْلاح  ( Refinement )  کی طرف بُلاتی ہے * دعوتِ اسلامی ہمیں اچھا انسان ( Human


 

 



[1]...سبل الہدیٰ و الرشاد ، الباب الثالث فی ذکر ما وقفت علیہ ...الخ ، جلد : 1 ، صفحہ : 458خلاصۃً ۔

[2]...سامانِ بخشش ، صفحہ : 137 -138 ملتقطًا۔