Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

صدقات ، عطیات ( Donation )  سے تعاون فرمائیے۔اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے یونٹس جمع کروائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔ یونٹ جمع کرنے کا اپنا کوئی ہدف بنا کر ابھی سے اس کے لئے  رابطے شروع کر دیجئے۔اللہ پاک ہم سب کو نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لینے کی توفیق  عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

ٹیلی تھون میں حصہ لینے والوں کے  لیے امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطارقادِری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے بہت پیاری دُعا فرمائی ہے ، آئیے ! وہ دُعا میں آپ کو سُناتاہوں۔

بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ! فرمانِ آخری نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم : صدقے کے ذریعے اپنے مریضوں کا علاج کرو۔

یارب المصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! دعوت اسلامی کے تمام شعبہ جات کیلئے 15اکتوبر 2023کو ہونے والے ٹیلی تھون میں جو بھی ٹیلی تھون سے پہلے یا بعد اپنی ملکی کرنسی میں کم از کم 1 یونٹ جمع کروائے ، اُسے ایمان کی سلامتی نصیب فرما۔وہ  مرتے وقت کلمہ  پڑھنے کی سعادت پائے۔اس کی قبر جنت کا باغ بن جائے ، یا ربَّ العزت ! وہ بے حساب جنت میں داخل ہوجائے  اور جو زیادہ یونٹ جمع کروائے  ، مالکِ کریم اُس  پر اور بھی رحمتوں کا نزول ہواورساتھ ہی ساتھ جنت الفردوس میں اُسے پیارے حبیب  آخری نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا پڑوسی بننا نصیب ہو جائے۔ جومیرا مدنی بیٹا اور مدنی بیٹی دوسروں کو یونٹ جمع کروانے کی ترغیب دیں ، اس کام کے لئے تیار کریں یا اس کے لئے کسی بھی طریقے سے کوشش کریں ،