Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

فضل و احسان فرمایا اور میرے سارے گُنَاہ بخش دئیے !  ( [1] )   

اعمال نہ دیکھے یہ دیکھا ، محبوب کے کوُچے کا ہے گدا

خالِق نے مجھے یوں بخش دیا ،  سُبحٰنَ اللہ !  سُبحٰنَ اللہ !

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! اے پیارے آقاکے پیارے پیارے ناموں سے محبّت کرنے والے عاشقانِ رسول ! کیا شان ہے میرے محبوب نبی ، مکی مدنی ، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی... ! !  الحمدللہ ! * میرے نبی ، پیارے نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مشکل کُشا بھی ہیں * حاجت روا ( حاجتیں پُوری کرنے والے )  بھی ہیں * دافِعِ بلا ( مصیبت دُور فرمانے والے )  بھی ہیں ،  یہ توآپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شانیں ہیں ، الحمد للہ ! میرے رَبِّ کریم نے اپنے محبوب عظیم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے نامِ پاک کو بھی یہ عظمت بخشی ہے کہ * آپ کے پیارے پیارے ناموں کے صدقے بھی حاجات پوری ہوتی ہیں * مشکلات ٹلتی ہیں * دُنیا تو دُنیا رہی ، یہاں کی مشکلات کی تو وقعت کی ہی کیا ہے ؟ میرے آقاکے پیارے پیارے نام ایسے شان والے ہیں کہ ان کی برکت سے دُنیا ہی نہیں * قبر کی مشکلات ( Hardships )  بھی ٹلتی ہیں * حشر کی مشکلات بھی ٹلتی ہیں * قیامت کی ہولناکیوں سے بھی نجات ملتی ہے * پُل صراط پرآسانی بھی نصیب ہوتی ہے اور * اللہ پاک کے فضل سے نامِ مصطفےٰ کی برکت سے گنہگار بخشش کی خیرات پا کر جنّت کے حقدار بھی بن جاتے ہیں۔

جو چاہتے ہو کہ ہو سرد آتشِ دوزخ

دِلوں پہ نقش مُحَمَّد کا نام کر لینا


 

 



[1]... تذکرة  المحبین فی اسماء سید المرسلین ، الفائدۃ الثالثۃ ، صفحہ : 52خلاصۃً۔