Book Name:Ghous e Pak aur Islah e Ummat
والا پِیر کہتے ہیں ، ویسے بھی حُضُور غوثِ پاک رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے ایصالِ ثواب کی محافِل کو گیارہویں شریف کہا جاتا ہے ۔ اس کے کئی اسباب ہیں ، مثلاً * حُضُور غوثِ پاک رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا یومِ وِصَال 11 ربیعُ الآخر ہے ، اس لئے آپ کو گیارہویں والا پیر کہتے ہیں * حُضُور غوثِ پاک رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا سلسلۂ نسب 11 واسطوں سے امام حَسَن مجتبیٰ رَضِیَ اللہُ عنہ تک پہنچتا ہے([1] ) * آپ کا شجرۂ طریقت (یعنی آپ کے پیر صاحِب ، پِھر ان کے پِیر صاحِب ، پِھر اُن کی پِیر صاحِب یوں جو لڑی ہے ، یہ شجرہ شریف بھی ) 11 واسطوں سے حضرت علی المرتضیٰ شیرِ خُدا رَضِیَ اللہُ عنہ تک پہنچتا ہے * حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اپنی کتاب جَاء َالْحَق میں اس کا ایک اور بہت پیارا اور ایمان افروز سبب لکھا ہے ۔ لکھتے ہیں: حُضُور غوثِ پاک رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ 12 وِیں شریف یعنی سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا میلاد شریف بہت پابندی سے کیا کرتے تھے ، ایک روز رسولِ ذیشان ، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خواب میں تشریف لائے اور فرمایا: عَبدُ القادِر ! تم نے ہمیں 12 وِیں سے یاد کیا ، ہم تمہیں 11 وِیں دیتے ہیں ۔ چونکہ یہ سرکاری عطیہ ہے ، اس لئے تمام دُنیا میں پھیل گیا ۔ الحمدللہ ! صدیاں گزر جانے کے بعد بھی اب تک غُلامانِ غوثِ اعظم ربیع الآخر میں خصوصاً اور اس کے عِلاوہ ہر اسلامی مہینے کی 11 تاریخ کو ذوق و شوق کے ساتھ 11 وِیں شریف کا اہتمام کرتے ہیں ۔ ([2] )
تیرے جد کی ہے بارہویں غوثِ اعظم ملی ہے تجھے گیارہویں غوثِ اعظم
تجھے سب نے جانا ، تجھے سب نے مانا تری سب میں دُھومیں مچیں غوثِ اعظم([3] )