Insan Aur Ahliyat e Khilafat

Book Name:Insan Aur Ahliyat e Khilafat

جائے گا۔([1]) وہ 4بیماریاں اور ان کے عِلاج یہ ہیں: (1):لمبی اُمِّید: یعنی لمبے عرصے تک زِندہ رہنے کی پختہ اُمِّید۔اس بیماری کا عِلاج یہ ہے کہ آدمی ہر وقت موت کو اپنے سامنے سمجھے، یہ محسوس کرے کہ بس موت ابھی آئی۔ حُضُور سرورِ عالَم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم جن کا لمحہ لمحہ رَبّ کی یاد اور اس کی رضا والے کاموں میں گزرتا تھا، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو اپنے وقتِ رخصت سے متعلق یقیناً معلوم تھا، اس کے باوُجُود کیفیت مُبارَک یہ تھی کہ فرمایا: اللہ کی قسم! جب میں زمین پر قدم رکھتا ہوں تو گمان کرتا ہوں کہ قدم اُٹھانے سے پہلے مَوت آجائے گی، جب بھی لقمہ منہ میں ڈالتا ہوں تو گمان ہوتا ہے کہ اسے نگلنے سے پہلے موت آجائے گی۔([2])

کچھ نیکیاں کما لے جلد آخرت بنا لے    کوئی نہیں بھروسہ اے بھائی زِندگی کا([3])

 (2):دِل کی دوسری  بڑی بیماری ہے: عجلت (یعنی جلد بازی) اوراس کا عِلاج ہے: اِنَاءَت یعنی ٹھہراؤ۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ اپنی طبیعت  میں ٹھہراؤ (Stability) پیدا کریں، ہر کام سوچ سمجھ کر، تَحَمُّل (Tolerance) کے ساتھ غور وفِکْر کر کے، اس کا اَنجام سوچ کر، احتیاط سے کرنے کی عادَت بنائیں۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِل روشن ہو گا (3):دِل کی تیسری بڑی بیماری ہے: حسد (Jealousy) یعنی کسی کے پاس نِعمت دیکھ کر اس سے جلنا اور اس سے وہ نعمت چھن جانے کی تمنّا کرنا۔ اس بیماری کاعِلاج یہ ہے کہ آدمی اللہ پاک کی رضا اور اس کی تقسیم (Distribution) پر راضی رہے۔ جس کو جو مِلا ہے، اللہ پاک نے دِیا ہے، اس نے


 

 



[1]... منہاج العابدین، تقوی الاعضاء الخمسۃ، الفصل الرابع القلب، صفحہ:180 خلاصۃً۔

[2]...شعب الایمان، الباب الحادی و السبعون فی  الزہد و قصر الامل،  جلد:7، صفحہ:355، حدیث:10564۔

[3]...وسائل بخشش، صفحہ:178۔