Qaroon Ko Naseehat

Book Name:Qaroon Ko Naseehat

صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی عَظِیم سنّت ہے ،آپ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کےدرِ جُود و سَخَاوَت سے کوئی سوالی خالی ہاتھ نہ جاتا تھا۔   *صَدَقَہ  گناہوں کو يوں مٹا ديتا ہے جيسے پانی آگ کو بجھا دیتا ہے([1])*صَدَقَہ جہنّم کی آگ سے بچاتا ہے،حدیث پاک میں ہے: جو اللہ پاک  کی رضا کی خاطِر  صَدَقَہ کرے تو وہ صدقہ اس کے اور آگ کے درميان آڑ بن جاتا ہے([2]) *صَدَقَہ اللہ پاک کے غَضَب کو بجھاتا اور بُری موت کو دَفْعَ (یعنی دُور )کرتا ہے([3])*فرمانِ مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم: صَدَقَہ دینےمیں جلدی کرو کہ بَلا صَدَقَے کو نہیں پھلانگتی([4])*صَدَقَہ  کرنے والا قِیامَت کے دن اپنے صدقے کے سائے میں ہو گا([5])*صَدَقَہ  بُرائی کے 70 دروازے بند کرتا ہے([6]) *صَدَقَہ قَبْر کی گرمی سے بچاتا ہے([7])*مسلمان کا صَدَقَہ اس کی عمر بڑھاتا ہے([8]) *اللہ پاک  صدقے کی برکت سے تکبر کو دور کر دیتا ہے([9])*صدَقہ70    قسم کی بلاؤں کو روک دیتا ہے۔([10])

اللہ پاک ہمیں خوب صدقہ و خیرات کرنے، نیک نمازی بننے کی توفیق نصیب


 

 



[1]...ابنِ ماجہ ، كتاب الفتن ،باب كف اللسان فى الفتنہ  ،صفحہ:640 ، حديث:3973 ۔

[2]...معجمِ  كبير،جلد:10 ،صفحہ:409 ،حديث:20584۔

[3]...ترمذى، کتاب الزكاة، باب ما جاء فى فضل الصدقہ،صفحہ:189،حديث:664 ۔

[4]...مشکاة المصابیح، کتاب الزكاة، باب الانفاق وکراهیہ ...الخ، جلد:1،صفحہ:359 ،حدیث:1887۔

[5]...سننِ کبری للبیہقی،کتاب الزكاة ، باب التحریض علی...الخ ،جلد:4 ،صفحہ:479 ،حديث:7751۔

[6]...معجمِ  کبير،جلد:3 ،صفحہ:148 ،حديث:4276۔

[7]...شُعَبُ الْاِيمان،جلد:3 ،صفحہ:212 ،حديث:3347۔

[8]...معجمِ کبیر ،جلد:6 ،صفحہ:440،حدیث:13508۔

[9]...معجمِ کبیر،جلد:6 ،صفحہ:440 ،حدیث:13508۔

0... تاریخِ بغداد،جلد:8 ،صفحہ:204 ۔