Qaroon Ko Naseehat

Book Name:Qaroon Ko Naseehat

بھی تھے، لہٰذا کھجوریں بھی خُوب کثرت سے لگیں، اَنگور بھی وَافر مِقدار میں ہوئے اور کھیتی بھی خوب پھلی پُھولی، پِھر اس کے ساتھ ساتھ اس کافِر کو اور بھی بہت سارا مال و دولت دِیا گیا تھا۔ اس کے پاس سونا بھی تھا، چاندی بھی تھی اور بھی بہت سارا مال تھا۔

اب اتنا مال ہونے کے سبب وہ اِترا گیا، فخر و تکبّر میں مبتلا ہو گیا اور دوسرا شخص جو مسلمان تھا اور غریب بھی تھا، یہ مالدار شخص اِتراتے ہوئے اس مسلمان کو کہنے لگا:

اَنَا اَكْثَرُ مِنْكَ مَالًا وَّ اَعَزُّ نَفَرًا(۳۴) (پارہ:15، اَلْکَہْف:34)

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان:میں تجھ سے زیادہ مالدار ہوں اور افراد کے اعتبار سے زیادہ طاقتور ہوں۔

یعنی* میں تجھ سے زیادہ مالدار ہوں*میرے پاس طاقت بھی زیادہ ہے*میرا قبیلہ *اور خاندان بھی بڑا ہے *اور میرے نوکر چاکر بھی بہت زیادہ ہیں۔

اب یہ شیخی مارنے والا بڑی خوشی خوشی اپنے باغ میں داخِل ہوا اور تکبُّر سے بولا:

مَاۤ اَظُنُّ اَنْ تَبِیْدَ هٰذِهٖۤ اَبَدًاۙ(۳۵) (پارہ:15، اَلْکَہْف:35)

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان: میں گمان نہیں کرتا کہ یہ (باغ) کبھی فنا ہوگا۔

وہ جو مسلمان تھا، اگرچہ غریب تھا مگر ایمان کی لازوال دولت رکھتا تھا، اس نے اس مالدار شیخی خورے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا:

اَكَفَرْتَ بِالَّذِیْ خَلَقَكَ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ ثُمَّ سَوّٰىكَ رَجُلًاؕ(۳۷) لٰكِنَّاۡ هُوَ اللّٰهُ رَبِّیْ وَ لَاۤ اُشْرِكُ بِرَبِّیْۤ اَحَدًا(۳۸) وَ لَوْ لَاۤ اِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَآءَ اللّٰهُۙ-لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِۚ-اِنْ تَرَنِ اَنَا اَقَلَّ مِنْكَ مَالًا وَّ وَلَدًاۚ(۳۹) فَعَسٰى رَبِّیْۤ اَنْ یُّؤْتِیَنِ خَیْرًا مِّنْ جَنَّتِكَ وَ یُرْسِلَ عَلَیْهَا حُسْبَانًا مِّنَ السَّمَآءِ فَتُصْبِحَ صَعِیْدًا زَلَقًاۙ(۴۰) اَوْ یُصْبِحَ مَآؤُهَا غَوْرًا فَلَنْ تَسْتَطِیْعَ لَهٗ طَلَبًا(۴۱) (پارہ:15، اَلْکَہْف:37تا41)