Qaroon Ko Naseehat

Book Name:Qaroon Ko Naseehat

ممکن ہے کہ تُو کَنگال ہو جائے اور مجھے مال عطا کر دیا جائے، کیا پِھر یہ درست ہو گا کہ میں اِتراؤں...؟ نہیں...!! ہر گز نہیں، اِترانے والے اس رَبِّ کریم کو ہر گز پسند نہیں آتے، لہٰذا اِتراؤ نہیں بلکہ اللہ پاک کا شکر ادا کرو...!!

مگر اس غیر مسلم مالدار پر دولت کا نشہ چڑھا ہوا تھا، وہ غرور و تکبُّر اور فخر و شیخی میں مبتلا تھا، پِھر اس کے فخر و تکبُّر کا نتیجہ کیا ہوا...!! اللہ پاک کا عذاب آ گیا، اس کے لہلہاتے، گھنے باغ سب تباہ ہو گئے، اس کے دیگر مال و اَسْباب پر بھی عَذاب برسا، اس کا سب کچھ برباد ہو گیا، اب وہ ہاتھ مَلتا  اور رہ رہ کر غریب مسلمان کی نصیحت یاد کرتا  ہوا کہہ رہا تھا:

یٰلَیْتَنِیْ لَمْ اُشْرِكْ بِرَبِّیْۤ اَحَدًا(۴۲) (پارہ:15، اَلْکَہْف:42)

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان: اے کاش!میں نے اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہ کیا ہوتا۔

کاش! میں نے اپنے رَبّ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا ہوتا...!! کاش! میں نے اس مسلمان کی نصیحت مان لی ہوتی...!! ([1])مگر

اب کیا ہوت، جب چڑیاں چگ گئیں کھیت

اللہ پاک فرماتا ہے:

وَ لَمْ تَكُنْ لَّهٗ فِئَةٌ یَّنْصُرُوْنَهٗ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ مَا كَانَ مُنْتَصِرًاؕ(۴۳) هُنَالِكَ الْوَلَایَةُ لِلّٰهِ الْحَقِّؕ- (پارہ:15، اَلْکَہْف:43، 44)

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفانور اس کے پاس کوئی جماعت نہ تھی جو اللہ کے سامنے اس کی مدد کرتی اور نہ ہی وہ خود بدلہ لینے کے قابل تھا۔ یہاں پتہ چلتا ہے کہ تمام اختیار سچے اللہ  کا ہے۔

پیارے اسلامی بھائیو! یہ بہت خوبصُورت بات ہے، قرآنِ کریم کا یہ جملہ اپنے دِل پر


 

 



[1]...رُوْحُ الْمَعَانِی، پارہ: 15، سورۂ کہف، زیر آیت:32تا42، جلد:8، صفحہ:344تا356 خلاصۃً۔