Book Name:Qabar Ka Muamla Aasan Nahi

ہو لیتا  حتیٰ کہ اسے واپس وہیں ڈال دیتا۔

آخر میں ان تمام ہولناک مناظِر کے متعلق بتایا گیا کہ وہ (پہلا)شخص جس کا سر پتھر سے کُچلا جا رہا تھا کہ دماغ ایک جانب اور پتھر دوسری جانب جا گرتا تھا ، یہ وہ ہے جو عشا کی نماز نہیں پڑھتا تھا اوردیگر نمازیں وقت گزار کرپڑھتاتھا، اسےجہنم میں ڈالےجانے تک یونہی مارا جاتا رہے گا،  اور وہ (دوسراشخص)جس کی باچھیں لوہے کی سلاخ سے چیری جارہی تھیں یہ ان لوگوں کا عذاب ہے، جو مسلمانوں کے درمیان فساد پھیلاتےاور چغل خوری کیاکرتےتھے ، انہیں بھی یہ عذاب مسلسل ہوتا رہے گا حتّٰی کہ جہنم میں ڈال دیئے جائیں گے، اور وہ(تیسرا شخص) جس کے منہ میں پتھر ڈالے جارہے تھے وہ  سود خورہے، اسے بھی جہنم میں جانے تک یہ عذاب ہوتا رہے گا، اور وہ (چوتھا منظر جہاں آپ نے  بے لباس  لوگوں کو دیکھا وہ ) بے لباس  لوگ بدکار تھے اور جو بدبو آرہی تھی وہ ان کی شرم گاہوں کی تھی ، انہیں بھی جہنم میں جانے تک یہ عذاب دیا جاتا رہے گااور (پانچویں منظر  میں)جو پاگل افراد آپ نے دیکھے،  وہ قومِ لُوط جیسا گندا کام کرنے اور کروانےوالے تھے، وہ بھی جہنم میں ڈالے جانے تک اِس عذاب میں گرفتار رہیں گےاور (چھٹے مقام پروہ)آگ سے بھراہوا زمین دوز قید خانہ جہنّم تھا۔([1])

دردناک عذابات

حضرت ابوسعىد خُدرى  رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، حضورنبی اکرم ، نُوْرِمُجَسَّم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا : *مىرا گزرا ىک اىسے دسترخوان  کے پاس سے ہوا جس پر بُھنا


 

 



[1]...تاریخ دِمشق، جلد:19، صفحہ:451۔