Book Name:Qabar Ka Muamla Aasan Nahi

تُو اپنی موت کو مت بھول کر سامان چلنے کا

زمیں کی خاک پر سونا ہے اِینٹوں کا سِرہانا ہے

نہ بَیلی ہو سکے بھائی نہ بیٹا باپ تے مائی

تُو کیوں پھرتا ہے سَودائی عمل نے کام آنا ہے

عزیزا یاد کر جس دن کہ عِزرائیل آئیں گے

نہ جاوے کوئی تیرے سَنگ اکیلا تُو نے جانا ہے

جہاں کے شَغل میں شاغِل خدا کے ذِکر سے غافِل

کرے دعوٰی کہ یہ دنیا مِرا دائم ٹِھکانہ ہے

غُلام اِک دَم نہ کر غفلت حیاتی پر نہ ہو غُرَّہ

خدا کی یاد کر ہر دم کہ جس نے کام آنا ہے

عذاباتِ قبر کے ہولناک مناظر

پیارے اسلامی بھائیو!  قبر کا معاملہ بہت ہی دُشوار (Difficult)ہے، خوش نصیب ہے جو قبر میں پُر سکون رہا اور جس کی قبر میں پکڑ ہو گئی، وہ بہت ہی نقصان میں ہے۔ عالَمِ برزخ میں گنہگاروں کو کس قدر سخت عذاب ہوتے ہیں، آئیے! عبرت کے لئے چند روایات سنتے ہیں:

 گُنَاہوں کے عذابات کا نقشہ

مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علیُّ المرتضٰی شیرِ خُدا رَضِیَ اللہُ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضورنبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ایک دن نمازِفجرپڑھاکرہماری طرف متوجہ