Book Name:Esal e Sawab Ki Barkatain

کے ساتھ کھائے جانے والے کھانے سے پہلے ایصالِ ثواب کریں یا کھانے کے بعد،دونوں طرح دُرُست ہے۔(13):ہوسکے تو ہر روز( نَفْع پر نہیں بلکہ) اپنی بِکری(Sale) کا چوتھائی فیصد(یعنی چار سو روپے پر ایک روپیہ) اورمُلازَمت کرنے والے تنخواہ کا ماہانہ کم ازکم ایک فیصدسرکارِ غوثِ اعظم رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی نیاز کیلئے نکال لیا کریں، ایصالِ ثواب کی نیّت سے اِس رقم سے دینی کتابیں تقسیم کریں یا کسی بھی نیک کام میں خرچ کریں اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی برکتیں خود ہی دیکھ لیں گے۔(14):مسجِد یا مدرَسے بنانا صَدَقۂ جارِیَّہ اور ایصالِ ثواب کا بہترین ذَرِیعہ ہے۔(15):ایصالِ ثواب صِرْف مسلمان کو کرسکتے ہیں۔ کافر یا مُر تَد کو ایصالِ ثواب کرنا یا اُس کو”مرحوم“، جنّتی، خُلد آشیاں ، سَوَرگ باسی کہنا کُفر ہے۔ ([1])


 

 



[1]... فاتحہ اور ایصال ثواب کا طریقہ، صفحہ:12-18 ملتقطاً۔